جمعرات‬‮ ، 19 جون‬‮ 2025 

اداکارہ غنا علی کا حافظِ قرآن ہونے کا دعویٰ

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ماڈل و اداکارہ غنا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حافظِ قرآن بھی ہیں جب کہ شادی کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے۔غنا علی نے چند سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اشتہارات میں نظر آنے کے بعد غنا علی نے 2015 سے ڈراموں میں اداکاری سے آغاز کیا

اور انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی کامیاب ڈرامے دیے۔’عشقاوے، سنگ دل، سایہ دیوار بھی نہیں، بے شرم، احساس، بے انتہا اور بے دردی سیاں‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی غنا علی نے 2017 میں ’رنگریزا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ماڈلنگ کے بعد ڈراموں اور فلموں میں خود کو منوانے والی غنا علی نے رواں برس مئی میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔شادی کے بعد حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کس طرح کی تبدیلی آئی ہے اور وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد ہونے والی تنقید سے کیسے نمٹتی ہیں۔اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ خود پر تنقید کرنے والے افراد سے کیسے نمٹتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ان سے نمٹنے پر اپنی صلاحیتیں خرچ نہیں کرتیں، ان کی نفرت یا تنقید سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔اداکارہ نے شوہر کے اضافی وزن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے شوہر کو وزن کم کرنے کا نہیں کہتیں، انہیں وہ اسی جسامت میں ہی اچھے لگتے ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے جیون ساتھی وزن کم کریں۔شادی کے بعد زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں کہ سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ رشتہ ازدواج کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پہلے سے خوبصورت ہوگئی۔غنا علی نے مزید وضاحت کی کہ جب بھی کوئی شخص اپنی زندگی کسی دوسرے شخص کے ساتھ شراکت داری کے تحت گزارنا شروع کرتا ہے تو اس کی زندگی میں بدلائو آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوژن


وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…