جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری، بابر اعظم چھا گئے

datetime 14  جولائی  2021 |

دبئی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔ون ڈے رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا دوسرا اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔بابر اعظم کے سوا ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پاکستان کا کوئی اور بیٹسمین شامل نہیں

۔آسٹریلیا کیڈیوڈ وارنر 7ویں، ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 8 ویں نمبر پر آگئے، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا 10واں نمبر ہے۔ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کیٹرینٹ بولٹ کا پہلا نمبر ہے جبکہ ٹاپ ٹین بولرز میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں، قومی ٹیم کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر چلے گئے۔ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈاوڈ ملان کا پہلا نمبر، پاکستان کے بابراعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں، ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے محمد رضوان کا 11 نمبر برقرار ہے۔ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے تبریزشمسی پہلے نمبر پر جبکہ افغانستان کے راشد خان دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے، مستقل کپتان اوئن مورگن سمیت 9 کھلاڑیوں کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔انگلینڈ کے 9 کھلاڑیوں کی سیلف آئسولیش مکمل ہوگئی، اسکواڈ میں شامل 16 کھلاڑیوں، سپورٹ اسٹاف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کلیئر ہیں۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے انگلینڈ بورڈ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں جونی بیئراسٹو، جیک بال ، ٹام بینٹن، جوز بٹلر، ٹام کرن ،لوئس گریگری ،کرس جارڈن ،لیام لیونگسٹن اور ثاقب محمود شامل ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم میں ڈیوڈ ملان ،میٹ پارکنسن ،عادل رشید ، جیسن روئے اور ڈیوڈ ویلی بھی شامل ہیں۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹی 20 سیریز جمعہ سے شروع ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…