جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

آٹوموبائلز کی پیداوار میں 48 فیصد اضافہ،گاڑیوں، ٹیکسٹائل اور کیمیکلز کی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری

datetime 14  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گاڑیوں، ٹیکسٹائل اور کیمیکلز سمیت 10 بڑی صنعتوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے،جولائی سے مئی تک آٹوموبائل کی پیداوارمیں 48 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 21-2020 مئی سے جولائی کے درمیان بڑی صنعتوں کی پیداوار میں14.57 فیصد، ٹیکسٹائل 15.64 فیصد، منرل مصنوعات 26 فیصد،

لوہے اور اسٹیل 14.14 فیصد، فوڈ بیوریجز 11.71 فیصد، پیٹرولیم مصنوعات 16.22 فیصد، ادویات سازی کی پیداوار 12.15 فیصد، کھاد 7 فیصد اور پیپر بورڈ کی پیداوار میں 3.24 فیصد اضافہ ہواہے جبکہ اسی دوران 5 صنعتی شعبوں کی کارکردگی خراب رہی جن میں الیکٹرانکس، چمڑے، انجینئرنگ، ربڑ اور لکڑی کی پیداوار شامل ہے۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو مندی کی لپیٹ میں رہی کے ایس ای100انڈیکس 47400پوائنٹس کی ہی سطح پر بند ہوا جبکہ30انڈیکس اور آل شیئرز انڈیکس گھٹ گیا ،کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 12ارب روپے ڈوب گئے جبکہ55.86فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر ملا جلا رجحان رہا اورانڈیکس 47596پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم مندی کی لہر آنے سے انڈیکس 47400پوائنٹس کی سطح پر واپس آگیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو کے ایس ای100انڈیکس میں 10.94پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47480.50پوائنٹس سے بڑھ کر 47491.47پوائنٹس ہو گیاتاہم 32.00پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19077.66پوائنٹس سے گھٹ کر 19045.66پوائنٹس پرگیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32434.47پوائنٹس سے گھٹ کر 32384.45پوائنٹس بند ہوا ۔

کاروباری اتارچڑھا کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب79کروڑ51لاکھ77ہزار435روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 82کھرب96ارب33کروڑ82لاکھ28ہزار354روپے سے گھٹ کر 82کھرب83ارب 54کروڑ30لاکھ 50ہزار920روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں

بدھ کو 16ارب روپے مالیت کے 50کروڑ82لاکھ 83ہزار حصص کے سودے ہوئے منگل کو 16ارب روپے مالیت کے 49کروڑ68لاکھ 22ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر4352کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے172کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،243میں کمی

اور20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 4کروڑ46لاکھ ،غنی گلوبل گلاس 4کروڑ40لاکھ ،ٹی پی ایل کارپوریشن لمیٹڈ 4کروڑ8لاکھ ،کے الیکٹرک لمیٹڈ 1کروڑ89لاکھ اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 1کروڑ86لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتو ں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے ایکسائیڈ( پاک ) کے

حصص کی قیمت میں 41.64روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد اسکے حصص کی قیمت596.91روپے ہوگئی اسی طرح 38.38روپے کے اضافے سے انڈس موٹر کمپنی کے حصص کی قیمت بڑھ کر1240.23روپے ہو گئی جبکہ یونی لیورفوڈز کے حصص کی قیمت121.00روپے کی کمی سے16349.00روپے ہو گئی اسی طرح 50.38روپے کی کمی سے فلپ مورس پاک کے حصص کی قیمت970.25روپے ہو گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…