ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیلفی لینے والے 11افراد آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک

datetime 12  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں آسمانی بجلی گرنے سے سیلفی لینے والے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد بارہویں صدی میں تعمیر کیے گئے عامر قلعے کے واچ ٹاور کی چھت پر بارش میں سیلفیاں لے رہے تھے کہ اچانک آسمانی بجلی کڑکی۔آسمانی بجلی گرنے

کے دوران تقریبا 27 افراد قلعے کے مینار اور دیوار پر موجود تھے۔ آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد موقع پر ہلاک ہوگئے تاہم کچھ سیاہ زمین پر کود پڑے اور زخمی ہوگئے۔جے پور کے سینئر پولیس افسر راہل پرکاش نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد جوان تھے جو بطور سیاح علاقے کا دورہ کررہے تھے۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز ہی راجستھان کے دوسرے حصوں میں آسمانی بجلی گرنے سے مزید نو افراد کی موت واقع ہوئی۔راہل پرکاش نے کہا کہ اب تک اس حادثے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں اور 28 سے 30 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال منتقل کیے گئے افراد میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ سول ڈیفینس، پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں علاقے میں سرچ آپریشن کررہی ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کوئی سیاح زخمی حالت میں قلعے کے کسی حصے میں نہیں پھنسا ہو۔پولیس افسر نے بتایا کہ پہاڑی پر واقع قلعے میں روشنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے تاہم ریسکیو ٹیموں نے تین مرتبہ سرچ آپریشن کیا ہے تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ کوئی سیاح زخمی حالت میں پھنسا تو نہیں ہے۔ دوسری جانب راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو فی کس چار لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…