جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

مودی سرکار نے عیدالاضحی پر جانور کے ذبح پر پابندی پر غور شروع کردیا

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)دنیا کو سالانہ اربوں روپے کا گوشت برآمد کرنے والے بھارت نے عیدالاضحی سے پہلے مذہب کے نام پر جانور ذبح کرنے پر پابندی پر غور شروع کردیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق عید الاضحی کی آمد آمد ہے اور اب مودی سرکار نیا شوشا چھوڑنے جارہی ہے، حکومت ایک ایسے قانون کو ختم کرنے کے لیے غور کی

حامی بھرچکی ہے جس کے تحت جانوروں کو مذہبی بنیاد پر کسی بھی طریقے سے ہلاک کیا جاسکتا ہے، جانوروں کی قربانی پر مکمل پابندی عائد کی جاسکتی ہے، 1960 کے اس قانون کی شق نمبر 28 کو ختم کرنے کا مطالبہ جانوروں پر مظالم کے خلاف عالمی تنظیم کی بھارتی شاخ نے بھارتی حکومت کو ایک خط لکھ کرکیا یعنی پیسہ کمانے اور بیف برآمد کرنے کے لیے گائے اور بیل گرایا جاسکتا ہے لیکن مذہب کے نام پر قربانی نہیں کی جاسکتی۔تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مودی حکومت ایک طرف جانوروں کی قربانی کے معاملے میں مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہے تو دوسری طرف گائے اور بیل کا گوشت برآمد کرکے تین سے چار ارب ڈالرز کا منافع کماتی ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعویدار بھارت کی مودی سرکار ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور کے فارمولے پر چلتی ہے، پیسہ کمانے کا موقع آئے تو دنیا بھر میں گائے اور بیل کا گوشت برآمد کرنے میں چوتھا نمبر لاتی ہے جب کہ مذہبی آزادی کا ذکر ہو تو مسلمانوں کے خلاف ہی گا رکشک بن جاتی ہے، انتہاپسند گروہوں کو لائسنس ٹوکِل دیتی ہے،گائے کے گوشت کی اسمگلنگ کے نام پر بے گناہ مسلمانوں کی زندگی چھینتی ہے،کسی بھی طریقے سے مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو جینا مشکل بناتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…