جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

دوران تفتیش ایف آئی اے افسران شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیساتھ کیا کرتے رہے؟صدر (ن )لیگ کا شدید ردعمل

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن ) عدالت نے ایف آئی اے کی ٹیم کو پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔سیشن عدالت میں شوگر بزنس کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں

پیش ہوئے۔ عدالت نے شوگر انکوائری کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانت میں 2 اگست تک توسیع کردی۔ایف آئی اے تفتیشی افسر نے بیان دیا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی تفتیش مکمل نہیں ہے، انہیں تفتیش دوبارہ جوائن نہ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ نیب کے کیسز میں پیش ہورہے ہیں اس لیے دوبارہ تفتیش میں پیش نہیں ہوئے۔شہباز شریف نے ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم ہر ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے شوگر ملز میں اپنی فیملی کے اربوں روپے کا نقصان کیا، میں نے بیواؤں اور پنجاب کی غریب عوام کی خدمت کی، میں نے اپنی فیملی کے افراد کی مخالفت کی اور اپنے عوام کے لیے سستی چینی دی۔شہباز شریف نے کہا کہ میرے خلاف نیب کے کیسز کے بعد اب ایف آئی اے کو بھی وہی کیسز دے دیے گئے، مجھ پر آج الزام دیا جاتا ہے میں نے منصوبوں میں کمیشن کھایا، میں ایف آئی اے کو جواب دے چکا ہوں، میرے ساتھ ایف آئی اے میں بدتمیزی ہوئی، ایف آئی اے کے افراد نے میرے ساتھ بیہودہ گفتگو کی، مجھ سے جب برداشت نہ ہوا تو میں کھڑا ہوکر بولا میرے ساتھ آپ ایسا کیوں کررہے ہو، ایف آئی اے کے افسران اونچی اونچی آواز میں ہنس کر میرا مذاق اڑاتے رہے۔عدالت نے ایف آئی اے کی ٹیم کو شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…