جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

چترال، 3 سگی بہنیں ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چترال، اسلام آباد (این این آئی)چترال کے علاقے کریم آباد کے مقام پر 3 سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔تینوں بہنیں قالین دھو رہی تھیں کہ ایک بہن دریا میں جاگری جسے بچانے کی کوشش میں دوسری دو بہنیں بھی ڈوب گئیں۔ڈوبنے والی تینوں بہنوں کی لاشیں

نکال لی گئیں۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے بعد شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور پر 27 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی اور ساڑھے 10 فٹ تک پہنچ گئی، سب سے زیادہ بارش گولڑہ میں 43 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔فلڈ کنٹرول روم نے تمام اداروں کو آبی آفت سے نمٹنے کے لیے رین الرٹ جاری کردیا، اسلام آباد میں تیز بارش سے نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ ہے، بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور عارضی ٹریپنگ کی شکایات بھی سامنے آئیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں ہفتہ سے مون سون بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ اگلے ہفتے کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ توقع ہے،مون سون ہوائیں آج شدت کے ساتھ کشمیر و شمال مشرقی پنجاب میں داخل ہوچکی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…