بدھ‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2025 

بلاول بھٹو ایک نہیں تین بار امریکہ جائیں عمران مدت پوری کریں گے،شیخ رشید

datetime 10  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ختم ،آزاد کشمیر کے بع اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہونگے ،ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے،افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین

کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے،بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ افغانستان میں ہم امن کے خوائش مند ہیں،جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہو گا،اپنی سر زمین کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ویکسینیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے،آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جائوں گا۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے،غریب لوگوں کی تقدیر بدلی جارہی ہے۔ انہوں  نے کہاکہ بھارت سے اس وقت کوئی بات نہیں ہوتی پانچ اگست کا قانون واپس نہیں لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر کا کیس عمران خان اقوام متحدہ سمیت دنیا

میں اٹھایا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ایک بار نہیں بلاول بھٹو زرداری 3 بار امریکا جائیں، وزیرِ اعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات ہو گئی، وقار النساء کالج کو اسی ماہ یونیورسٹی بنا دیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ 5 اگست کا قانون واپس لیے جانے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہو گی، وزیرِ اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کا کیس اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر میں اٹھایا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…