ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روٹھی بیوی کو منانا شوہر کو مہنگاپڑگیا، گھر والوں نے شوہر کی درگت بنا ڈالی،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

datetime 9  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگلہ ہل(آن لائن)روٹھی بیوی کو منانا شوہر کو مہنگاپڑگیا، گھر والوں نے شوہر کی درگت بنا ڈالی،جسے تشویشناک حالت میںہسپتال منتقل کر دیا گیا،معاشرتی بگاڑ شدت اختیار کر گیا ہے،رشتوں کا تقدس دمن توڑ رہا ہے،افسوسناک واقع تھانہ صدر سانگلہ ہل کے نواحی گائوں چک نمبر45مرڑمیں پیش آیا جہاں سانگلہ ہل کا رہائشی

شاہد اپنی روٹھی بیوی کو منانے اپنے سسرال گیا توسالوں نے طیش میں آکر شوہر کو پکڑ کر اس کی ڈنڈوں سے خوب درگت بنا ڈالی، سسرالیوں نے دامادشاہد کو رسیوں سے باندھ کر کلہاڑی کے وار کر کے زخمی بھی کر دیا۔شوہر بے چارہ دہائی دیتا رہا اپنی بیوی سامنے بیٹھی تماشہ دیکھتی رہی، اہل محلہ نے شوہر کو زخمی حالت میں دیکھ کر ریسکیو 1122 پر کال کردی، جس پر ریسکیو 1122 نے شاہد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے، زخمی داماد نے اپنے سسرالیوں کے خلاف تھانہ صدر سانگلہ ہل میں درخواست بھی دے دی ہے۔دوسری جانب پولیس کا شراب کشیدکارخانے سمیت مختلف مقامات پر کریک ڈائون -7 افرادگرفتار142 لیٹرشراب ،700 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔ تھانہ صدر پولیس نے مخبر کی اطلاع پر شراب کشیدکارخانے پر کاروائی کرتے ہوئے عدنان ، تھانہ احمدیار سے اقبال اور عرفان کو گرفتارکرکے 142لیٹرشراب ، لاہن برآمد کرلیا تھانہ سٹی اور تھانہ صدرپولیس نے احتشام اور تنویرکو 700گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا جبکہ تھانہ کلیانہ اور تھانہ ڈلوریام پولیس نے علی شیر اور علی رضا کو گرفتارکرکے دوعددناجائز پسٹل30 بور برآمد کرلیے مقدمات درج کرلئے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…