ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

عوام کے لئے خوشخبری، ٹیکس کم ہونے سے گاڑیاں سستی ہو گئیں

datetime 8  جولائی  2021 |

لاہور( این این آئی )وفاقی حکومت کی جانب سے آٹو پالیسی پیش کرنے کے بعد مختلف کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹویوٹا، سوزوکی اور کیا کی جانب سے گاڑیوں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔پاک وہیلز کی رپورٹس میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے بارے میں بتایا گیا جن کا اطلاق یکم جولائی 2021 سے ہوگا۔

ٹویوٹا کی جانب سے یارِس، کرولا، فورچنر اور ہائی لکس ریوو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ٹویوٹا یارِس جی ایل آئی ایم ٹی 1.3 کی قیمت ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 25 لاکھ 9 ہزار روپے کی بجائے 24 لاکھ 9 ہزار روپے ،یارِس جی ایل آئی سی وی ٹی 1.3 کی قیمت بھی ایک لاکھ روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 26 لاکھ 89 ہزار روپے کے بجائے 25 لاکھ 89 ہزار روپے ،یارِس اے ٹی آئی وی ایم ٹی 1.3 بھی ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 26 لاکھ 19 ہزار کے بجائے 25 لاکھ 19 ہزار روپے ،یاریز اے ٹی آئی وی سی وی ٹی 1.3، 27 لاکھ 69 ہزار روپے کے بجائے 26 لاکھ 69 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس ایم ٹی 1.5 کی قیمت میں ایک لاکھ 10 ہزار روپے کمی کی گئی اور اب یہ 28 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہوکر 27 لاکھ 17 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔یارِس اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی 1.5 ایک لاکھ روپے کمی کے بعد 29 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 28 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔ٹویوٹا کرولا کا ماڈل 1.6 ایم ٹی ایک لاکھ 10 ہزار روپے سستا ہوگیا ہے اور اب صارفین کو 32 لاکھ 19 ہزار روپے کی بجائے 31 لاکھ 9 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔کرولا 1.6 اے ٹی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کمی کے بعد 33 لاکھ 69 ہزار کی بجائے 32 ہزار 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

کرولا 1.8 سی وی ٹی آئی کی قیمت بھی ایک لاکھ 20 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 36 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 35 لاکھ 79 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔الٹس گریناڈے 1.8 سی وی ٹی بیجی(انٹریر)اور گریناڈے 1.8 سی وی ٹی (بلیک انٹریر)کی قیمتوں میں ایک لاکھ 10 روپے کمی ہوئی ہے اور یہ

بالترتیب 38 لاکھ 69 ہزار روپے اور 38 لاکھ 89 ہزار روپے میں دستیاب ہوں گی۔ٹویوٹا فورچنر 2.7 جی ساڑھے 3 لاکھ روپے سستی ہونے کے بعد 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 76 لاکھ 49 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔فورچنر 2.7 وی وی ٹی آئی کی قیمت 4 لاکھ روپے کم ہوئی ہے اور اب یہ 92 لاکھ 99 ہزار روپے

سے کم ہوکر 88 لاکھ 99 ہزار روپے کی ہوگئی ہے۔فورچنر سگما 4 کی قیمت میں 3 لاکھ 80 ہزار روپے کی کمی آئی ہے اور اب اسے خریدنے کے لیے 96 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 92 لاکھ 69 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔ٹویوٹا ہائی لکس ریوو کے تینوں ماڈلز کی قیمت میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے کی گئی ہے۔جس کے

بعد ہائی لک ریوو جی ایم ٹی 65 لاکھ 49 ہزار روپے کی بجائے 64 لاکھ 29 ہزار روپے، ہائی لک ریوو جی اے ٹی 68 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 67 لاکھ 79 ہزار روپے اور ہائی لکس ریوو وی اے ٹی 74 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 73 لاکھ 79 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔پاک سوزوکی کی جانب سے آلٹو، کلٹس، ویگن

آر، سوئفٹ اور بولان کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 85 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے اور اس کے بعد وہ 11 لاکھ 98 ہزار روپے کی بجائے 11 لاکھ 13 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 98 ہزار روپے کمی کے بعد 14 لاکھ 33 ہزار کی بجائے 13 لاکھ 35 ہزار روپے

ہوگئی ہے، جبکہ آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل ایک لاکھ 12 ہزار روپے کمی کے بعد 16 لاکھ 33 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 21 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار روپے کم کی گئی ہے اور اب یہ 17 لاکھ 80 ہزار روپے سے کم ہوکر 16 لاکھ 55 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

کلٹس وی ایکس ایل ایک لاکھ 40 ہزار روپے کمی کے بعد 19 لاکھ 70 ہزار کی بجائے 18 لاکھ 33 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کلٹس وی ایکس ایل اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 55 ہزار روپے کمی کی گئی ہے اور اب یہ 21 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 19 لاکھ 75 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر

کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے کم ہوئی اور اب یہ 16 لاکھ 40 ہزار روپے کی بجائے 15 لاکھ 30 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔ویگن آر وی ایکس ایل ایک لاکھ 20 ہزار روپے سستی ہوکر اب 17 لاکھ 30 ہزار روپے کی بجائے 16 لاکھ 10 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔ویگن آر اے جی ایس کی قیمت میں ایک لاکھ 30 ہزار

روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب 18 لاکھ 90 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 60 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی سوئفٹ ڈی ایل ایکس 1.3 کی قیمت 58 ہزار روپے کمی سے 20 لاکھ 30 ہزار روپے سے کم ہوکر 19 لاکھ 72 ہزار روپے ہوگئی ہے۔سوئفٹ اے ٹی کی قیمت 62 ہزار روپے کم ہوئی اور اب یہ 22 لاکھ 10 ہزار

روپے کی بجائے 21 لاکھ 48 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔سوزوکی بولان وی ایکس 85 ہزار روپے سستی کی گئی ہے اور یہ 11 لاکھ 34 ہزار کی بجائے 10 لاکھ 49 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔کیا موٹرز نے پیکانٹو، اسپورٹیج اور سورینٹو کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔کیا پیکانٹو 1.0 ایم ٹی کی قیمت ایک لاکھ 18

ہزار روپے کمی کے بعد 18 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 81 ہزار روپے ہوگئی ہے۔پیکانٹو 1.0 اے ایک لاکھ 27 روپے سستی ہوکر 20 لاکھ 49 ہزار کی بجائے 19 لاکھ 22 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔اسپورٹیج الفا کی قیمت میں ایک لاکھ 5 ہزار روپے کمی کی گئی اور یہ اب 43 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 42 لاکھ

94 ہزار روپے میں خریدی جاسکتی ہے۔اسپورٹیج ایف ڈبلیو ڈی 48لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 47 لاکھ 82 روپے میں دستیاب ہوگی یعنی اسے ایک لاکھ 17 ہزار روپے سستا کیا گیا ہے۔اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی کی قیمت ایک لاکھ 29 ہزار روپے کمی سے 53 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 52 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگئی ہے۔کیا سورینٹو 2.4 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت

ایک لاکھ 63 ہزار روپے کم ہوگئی اور اب یہ 69 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 68 لاکھ 36 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔کیا سورینٹو 2.4 اے ڈبلیو ڈی ایک لاکھ 87 ہزار روپے سستی ہوئی اور اب اسے خریدنے کے لیے 79 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 78 لاکھ 12 ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے۔سورینٹو 3.5 ایف ڈبلیو ڈی کی قیمت میں ایک لاکھ 96 روپے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 83 لاکھ 99 ہزار روپے کی بجائے 82 لاکھ 3 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…