پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

30 سال پہلے پاکستان کے اربوں روپے لوٹنے والا گورا دوبارہ کمپنی میں پاکستانی بینکوں کو اربوں روپے کا چونا لگا گیا

datetime 6  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا ڈیفالٹ،60ارب روپے اور پورا ملک خاموش ہے، تفصیلات کے مطابق سینئر خاتون صحافی مہر بخاری نے نجی ٹی وی ہم نیوز میں اپنے پروگرام میں اس تہلکہ خیز سیکنڈل سے پردہ اٹھایا ہے،مہر بخاری کے مطابق حیسکول کمپنی جس کا شیئر تین

سال پہلے 313روپے تھا، کم ہو کر 9روپے سے بھی نیچے گر گیا ہے،تین کرداروں نے 276ارب روپے کمانے والی کمپنی کو دیوالیہ کردیا۔ انہوں نے اس معاملے پر نیب اور ایف آئی اے کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا ہے، پروگرام میں شریک وفاقی وزیر اسد عمر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس معاملے کا آپ ہی سے پتہ چلا ہے،میں اس سبجیکٹ سے ڈیل نہیں کرتا اس لئے میرے پاس معلومات نہیں ہیں،ہاں میں نے یہ ضرور سنا ہے کہ ڈیفالٹ ہو گیا ہے،میں اداروں سے ضرور پوچھوں گا کہ اب تک اس معاملے میں کیا پیشرفت ہوئی ہے،مہربخاری نے اسد عمر سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایف آئی اے کونوازشریف، آصف زرداری کے پیچھے لگا رکھا ہے لیکن اس 60ارب کے ڈیفالٹ پر کیوں خاموش ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا ڈیفالٹ ہے تو اس کی تحقیقات تو ہونی چاہئیں،مجھے ایس ای سی پی اور سٹیٹ بینک پر پورا اعتماد ہے،پروگرام کے دوران حیسکول کے ڈیفالٹ بارے مہر بخاری نے مزید کیا کیا انکشافات کئے، آپ بھی سنیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…