جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

متحدہ عرب امارات کا دنیا بھر کے ہائی سکول کے ٹاپرز اور ان کے خاندان کو گولڈن ویزہ دینے کا اعلان

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن+ این این آئی) دنیا بھر کے ہائی سکول میں ٹاپ کرنے والے طلبہ اور ان کی فیملیز کے لیے متحدہ عرب امارات نے 10 سالہ گولڈن ویزا دینے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ یہ اقدام ایسے ہونہار طلبہ کی کوششوں اور ان کی فیملیز کو سراہنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

یہ فیصلہ باصلاحیت افراد کے لیے پرکشش اور حوصلہ افزا ماحول پیدا کرنا اور امارات کی ترقی کا حصہ بننے کے لیے غیر معمولی ذہنوں اور صلاحیتوں کے مالک افراد کو راغب کرنے کی حکومت خواہش کے مطابق ہے۔ دس سالہ گولڈن ویزا ان ہونہار طلبہ کو جاری کیا جائے گا جنہوں نے شاندار نمبر حاصل کیے ہوں یا سرکاری یا نجی اسکول میں سیکنڈری سرٹیفکیٹ میں کم از کم 95 فیصد نمبر حاصل کیے ہوں۔ ویزے کے لیے درخواست ایمریٹس اسکول اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے جمع کروانا ہوگی۔ امارات میں یا باہر کی یونیورسٹی کے طلبہ جن کا سائنسی مضامین میں سی جی پی اے 3.75 سے کم نہیں ہے وہ بھی امارات کے رہائشی ویزے کے اہل ہوں گے۔ ویزے اہل طلبہ کی فیملیز کو بھی ملیں گے۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے امریکا کی دواساز فرم ماڈرنا کی تیار کردہ کووِڈ19کی ویکسین کی ہنگامی استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔یواے ای میں یہ پانچویں ویکسین ہے جس کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔یواے ای کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق ماڈرنا کی ویکسین کی منظوری کا فیصلہ کلینکی جانچ کی کامیاب تکمیل کے بعد کیا گیا۔اس کے علاوہ مقامی سطح پر اس کا ہنگامی استعمال کے لیے جائزہ بھی لیا گیا ہے۔امریکا کی خوراک اورادویہ انتظامیہ (ایف ڈی اے)ماڈرنا کی ویکسین کی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

یو اے ای دنیا بھر میں ویکسین کی سب سے تیز مہم چلانے والاملک ہے اوراب تک فی کس کے اعتبار سے سب سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔اماراتی وزارتِ صحت نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ اب تک ملک کی 92 لاکھ آبادی میں سے 738 فی صد کو ویکسین کی ایک ایک خوراک لگائی جاچکی ہے جبکہ 637 فی صد

کو دونوں خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔یواے ای میں لوگوں کو ویکسین لگانے کی مہم دسمبر 2020 میں شروع کی گئی تھی۔تب سے اب تک لوگوں کو منظورشدہ ویکسینوں کی ایک کروڑ 55 لاکھ خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔اماراتی حکام نے حال ہی میں جن افراد کو اس سے پہلے چین کی ساختہ سائنوفارم ویکسین کے دونوں انجیکشن لگائے گئے،

انھیں تقویت کے طور پر تیسرا انجیکشن لگانے کی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ گذشتہ ہفتے حاملہ خواتین کو فائزر کی ویکسین لگانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے فراہم کردہ کووِڈ19کے ڈیٹا کے مطابق یواے ای میں روزانہ اوسطا 78493 خوراکیں لگائی جارہی ہیں۔اگرملک میں اسی رفتار سے ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو پھر مزید 10 فی صد آبادی کو ویکسین لگانے کے لیے 25 دن اوردرکار ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…