جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

طلال چوہدری نے شیخ رشید کی ایسی آڈیو لیک کردی کہ ملک بھر میں ہنگامہ مچ گیا، وفاقی وزیر منہ دکھانے لائق نہ رہے

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ووٹ مانگتے آڈیو جاری کر دی۔طلال چوہدری کے ٹوئٹر پر جاری آڈیو میں شیخ رشید 25 جولائی کو آزاد کشمیر انتخابات میں پی ٹی آئی کے لیے ووٹ مانگ رہے ہیں۔دوسری جانب شیخ رشید کا فون سننے والے نے کہا کہ وہ شیر کو ووٹ

دیں گے۔آڈیو شیئر کرتے ہوئے طلال چوہدری نے لکھا کہ یہ شیخ رشید ہی کہتا تھا نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی۔دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے، بلے کے لئے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے ازبکستان کے سفیر اویبک عارف عثمانوونے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں پاکستان اورازبکستان کے درمیان ویزا معاہدوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سیاحت کے فروغ پر بات چیت کی گئی ،دونوں ملکوں کے درمیان قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط کو بڑھانے پراتفاق کیا گیا ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قدیم مذہبی اور ثفافتی تعلقات قائم ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ ازبکستان عظیم اسلامی ورثے کا امین ملک ہے،اسلامی رشتے سے جڑے دونوں

ملکوں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان نے ازبکستان کے شہریوں کے لئے ویزا میں خصوصی سہولیات دی ہیں،ازبک شہریوں کو پاکستان آمد کے لئے اب 5 دن کا ٹرانزٹ ویزا بھی جاری کیا جائیگا۔ ازبک سفیر نے کہاکہ لاہوراور تاشقند کے درمیان پی آئی اے کی پرواز دو جولائی سے بحال ہوچکی،ہوائی سفر کی سہولت سے دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت اورکاروبار کو فروغ ملے گا۔ انہوںنے کہاکہ ویزہ سہولیات کے معاہدے پر عملدآمد سے روابط میں مزیداضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…