جمعہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2025 

تمام غیر ملکی افواج کو افغانستان چھوڑنا ہوگا افغان طالبان نے ڈیڈ لائن دے دی

datetime 5  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)افغان طالبان کا کہنا ہے کہ تمام غیر ملکی فوجیوں کو ستمبر تک افغانستان کو چھوڑنا ہو گا۔رپوٹ کے مطابق 1000 امریکی فوجی اب تک افغانستان میں اپنے سفارتی میشن اور کابل ائیرپوٹ پر موجود ہیں۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے کہا کہ کابل حکومتی فوجیوں کو قید کرنا طالبان کی پالیسی نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ افغانستان سے تمام فورسز کو ڈیڈ لائن تک ہر صورت نکلنا ہو گا اور اگر اس کے بعد بھی کوئی فورس رہی تو اس کے خلاف ہم کارروائی کریں گے۔انہوں نے کہا ڈیڈ لائن کے بعد بھی نیٹو افواج کا مکمل انخلا نہ ہواتو رہ جانے والے کسی بھی اہلکار کو خطرہ ہو گا۔طالبان کا بیان ان اطلاعات کے بعد آیا کہ ایک ہزار امریکی فوجی کابل ہوائی اڈے پر رہ سکتے ہیں۔سہیل شاہین نے کہا کہ این جی اوزاور دوسرے غیر ملکی شہری کو طالبان نے نشانہ نہیں بنایا۔ ہم غیر ملکی افواج کے خلاف ہیں نہ کہ این جی اوز، ورکرز اور سفارتی عملے کے۔دوسری جانب بگرام ایئربیس 2001ءسے امریکہ کے زیر قبضہ تھا جسے امریکی فوجیوں نے افغان حکام کو بتائے بغیر خالی کر دیا ، مقامی افغانیوں نے موقع ملتے ہی ائیر پر دھاوا بول دیااور سب کچھ لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق 2012ءمیں افغان جنگ کے دوران بگرام ایئربیس پر ایک لاکھ سے زائد امریکی و نیٹو فوجی موجود تھےجس اب امریکی فوجیوں کی جانب سے خالی کر دیا گیا ہے ،مقامی افراد کو ائیر بیس خالی ملتے ہ انہوں نے دھاوا بول دیا اور امریکی فوجیوں کے زیر استعمال تمام اشیاء لوٹ لیں ۔ دوسری جانب افغانستان میں طالبان نے امریکی فورسز کے چھوڑے گئے ساز و سامان اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق طالبان نے امریکی افواج کی واپسی کے بعد چھوڑی گئی فورسز کی گاڑیوں اور بکتر بند گاڑیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی کچھ تصاویر سامنے آنے کے بعد کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ جون میں 700 فوجی گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے جنہیں اب طالبان اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کی جانب سے جاری ایک ویڈیو میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے افغان فورسز کے بھی متعدد ہتھیار قبضے میں لے رکھے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا بتاناہے کہ 30 جون تک کی جانیوالی تحقیقات میں یہ شواہد سامنے آئے کہ طالبان نے 715 عام گاڑیوں کو بھی تحویل میں لیا ہے جب کہ اس کے علاوہ بھی متعدد سازو سامان اور گولہ بارود قبضے میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں جن کی طالبان نے فی الحال کوئی تصاویر یا ویڈیوز جاری نہیں کی ہیں۔اس حوالے سے طالبان کی مشتبہ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ افغان طالبان ٹرکوں، توپوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ موجود ہیں۔امریکی اور اتحاد افواج کے انخلا کے نتیجے میں گزشتہ روز امریکی فوج نے بگرام ائیربیس کو 20 سال بعد خالی کیا ہے جو اب باضابطہ افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔افغان حکام کے مطابق بگرام ائیربیس القاعدہ کے خلاف امریکی جنگ کا مرکز تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…