جمعرات‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2026 

پولیس اہلکار سمیت 11 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی۔۔ویڈیو بھی بناتے رہے

datetime 5  جولائی  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن)قصورمیں خاتون کو پولیس اہلکار سمیت 11افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،درندہ صفت ملزم زیادتی کی ویڈیو بھی بناتے رہےاور 50ہزار روپے بھتہ بھی مانگتے رہے۔خاتون پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون اپنے رشتے داروں کے پاس قصورمیں گاؤں کی سیر کے لئے آئی تھی۔

دوسری جانب انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعائیت کے مستحق نہیں ایسے واقعات میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دلوانا پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے قصور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے مقدمہ کی تفتیش ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجا ب، فیاض احمد دیو، کو اپنی نگرانی میں مکمل کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ میرٹ اور قانون کے تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ خاتون کو انصاف کی فوری فراہمی میںکوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ۔ انہوں نے مزیدکہاکہ واقعہ میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کی تمام خبریں حقائق کے برعکس ہیں جبکہTASIرضوان کے خلاف اندراج مقدمہ میں تاخیر پر 155-Cکی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایف آئی آر میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کیونکہ یہ ظالم کی مدد کے مترادف ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے قصور زیادتی کیس کی رپورٹ پر جاری کیں ۔ایڈیشنل آئی جی آپرپشنز نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ مقدمہ کا اندراج متاثرہ خاتون کے بیان پر کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ واقعہ میں ملوث چارملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ بقیہ کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں شب و روز کوشاں ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کی تفتیش کو جلداز جلد مکمل کرکے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں اور صنفی جرائم کی روک تھام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…