جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کشمیر پریمیر لیگ ڈرافٹنگ ، ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی، بڑے بڑے نام لیگ کا حصہ بن گئے

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)کشمیر پریمیر لیگ ڈرافٹنگ ، ٹیموں نے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی،انٹرنیشنل اسٹارز بھی لیگ کا حصہ بن گئے،شاہد آفریدی راولاکوٹ ہاکس ،شعیب ملک میرپور رائلز،عماد وسیم اوورسیز وارئیرز ،شاداب خان باغ اسٹالینز،فخر زمان کوٹلی لائنز اور محمد حفیظ مظفر آباد ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔ گزشتہ روز اسلام آباد میں ہونے والی ڈرافٹنگ کے دوران اوورسیز

کٹیگری میں ہرشل گبز اوورسیز وارئیرز،فل مسٹرڈ باغ اسٹالینز،میٹ پرائیر راولاکوٹ ہاکس،اویس شاہ میرپور رائلز جبکہ تلکارتنے دلشان مظفر آباد ٹائیگرز کا حصہ بن گئے،مونٹی پنیسر کو کوٹلی لائنز نے پک کر لیا.پلاٹینیم کٹیگری میں شان مسعود باغ سٹیلینز، کامران اکمل کوٹلی لائنز، سہیل تنویر مظفرآباد ٹئیگرز کا حصہ بن گئے ، شرجیل خان کو میرپور رائلز، حیدر علی کو اور سیز وارئیرز جبکہ محمد حسنین کو راولاکوٹ ہاکس نے پک کر لیا.ڈائیمنڈ کٹیگری میں صہیب مقصود مظفرآباد ٹائیگرز، آصف علی کوٹلی لائنز اور افتخار احمد کو باغ سٹیلینس نے پک کیا جبکہ خوشدل شاہ میرپور، حسین طلعت راولاکوٹ ہاکس اور اعظم خان کو اور سیز واریرز کا حصہ بنے ، ڈائمنڈ کٹیگری دوسرے رائونڈ میں احمد شہزاد راولاکوٹ ہاکس، محمد عرفان میرپور رائلز اور عثمان قادر کو کوٹلی لائنز نے پک کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر مظفرآباد ٹائیگرز، سہیل خان اورسیز واریرز اورعمید آصف باغ سٹیلینز کا حصہ بن گئے،گولڈ کٹیگری کی پہلی پک میں میرپور رائلز نے کشمیری کھلاڑی سلمان ارشاد کو پک کیا، کشمیری کھلاڑی روہیل نذیر بھی کے پی ایل کا حصہ بن گئے،کشمیر پریمیر لیگ ایمرجنگ کیٹیگری میں لوکل کشمیری ٹیلنٹ کو منتخب کیا گیا جس کے مطابق ہر ٹیم نے پانچ پانچ کھلاڑی سکواڈ میں منتخب کیے،ہر ٹیم اپنی الیون میں بھء دو لوکل کھلاڑیوں کو شامل کریگی،کشمیر پریمیر لیگ ڈرافٹنگ تقریب میں چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی، وسیم اکرم، شاہد آفریدی نے شرکت کی.انضمام الحق، سعید اجمل، عبدالرزاق، عمر گل اور عبدالرحمان بھی تقریب میں موجود تھے،صدر کشمیر پریمیر لیگ عارف ملک، سی ای او چوہدری شہزاد نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…