جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

حرامانی مچھلی بن گئیں ،تیراکی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اداکارہ حرا مانی کی سوئمنگ پول میں تیراکی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ۔انہوں نے یہ ویڈیو خود سوشل میڈیا پرشیئر کی ہے جسے ان کے مداح بے حد پسند کررہے ہیں ۔حرامانی نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں خود کو مچھلی قرار دیاہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے

ان کو ماہر تیراک قرار دیتے ہوئے ان سے مزید ویڈیو شیئر کرنے کی بھی فرمائش کردی ۔دوسری جانب اداکارہ بشری انصاری ڈانس ویڈیو وائرل ہونے پر تنقید کی زد میں آگئیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا کے مختلف پیلٹ فارمز پر معروف اداکارہ بشری انصاری کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ بھارتی گانے پر اذان سمیع خان کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔ویڈیو وائرل ہوتے ہیں سوشل میڈیا صارفین نے بشری انصاری کو خوب آرے ہاتھوں لیا۔ صارفین نے اداکارہ کے اس عمل کو شرمناک قرار دیتے ہوئے ان پر خوب تنقید کی۔صارفین میں سے ایک نے کہا کہ یہ وہی بشری انصاری ہیں جن کی بہن ابھی کچھ وقت پہلے کورونا وائرس کے باعث چل بسیں۔۔۔ بڑے حوصلے ہیں ان کے۔ ایک اور صارف نے کہا کہ یہ وہی ہیں جو دوسروں کا اسلام کا درس دیتی ہیں اور ان کی اپنی حرکات دیکھیں۔ جب کہ دوسرے نے کہا کہ لگتا ہے کہ انہیں جنت مرزا کی بددعا لگی ہے۔فیس بک کی فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مہندی کی تقریب میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، ماہرہ خان، کبریٰ خان اور دیگر کئی شوبز شخصیات کی ڈانس ویڈیوز گردش کررہی ہیں۔بظاہر شوبز شخصیات کی بڑی تعداد نے جمعے کی شب کو شاہ میر شنید کی مہندی میں شرکت کی تھی تھی۔مہندی کی تقریب کے بعد سے سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ شاہ میر شنید، ہم نیٹ ورک لمیٹڈ کی بانی اور صدر سلطانہ صدیقی کے پوتے ہیں۔وہ مومنہ درید کے رشتہ دار بھی ہیں، جنہوں نے’بن روئے’، ’یقین کا سفر‘ اور ’دیارِ دل’ سمیت کئی پاکستانی ڈرامے ڈائریکٹ اور پروڈیوس کیے۔شوبز سے وابستہ اکثر پاکستانی شخصیات جنہوں نے مومنہ درید کے ڈراموں میں اداکاری کی، انہیں مہندی کی تقریب میں جلوے بکھیرتے دیکھا گیا۔اس موقع پر سپر اسٹار ماہرہ خان اور مارننگ شو ہوسٹ صنم جنگ نے بھی ڈانس پرفارمنس کی۔علاوہ ازیں گوہر رشید اور کبریٰ خان بھی ایک ساتھ ڈانس کرتے نظر آئے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…