جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

شادی کب کروں گی؟علیزے شاہ نے بتا دیا ویڈیو وائرل

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی )پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ علیزے شاہ کانام کسی تعریف کا محتاج نہیں، اداکارہ نے اپنی کمال اداکاری کی بدولت اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی جس میں وہ اپنی شادی کے بارے بتارہی ہیں۔تفصیلات کیمطابق

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظرآرہی ہیں،اداکارہ نے شوبز کی دنیا میں قدم رکھتے ہی اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا اور یہی وجہ ہے کہ ان کے چاہنے والے پاکستان سمیت بیرون ممالک میں بھی موجود ہیں،اداکارہ کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ اپنی شادی کے بارے بتارہی ہیں۔اداکارہ نے’ہم سٹائل ایوارڈز کی ریہرسل کے دوران بنائی گئی ایک ویڈیو میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ابھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں،علیزے شاہ نے ‘ہم سٹائل ایوارڈز’ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کردہ ویڈیو میں اپنی شادی سے متعلق مختلف اطلاعات پر دوٹوک جوابات دیے،عمران عباس سے شادی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ ‘نہیں کی میں نے ان سے شادی، پتہ نہیں کس نے یہ افواہ پھیلائی ہے۔’ان سے شادی کے ایک پرپوزل کے بارے میں پوچھا گیا جس میں شادی کے بدلے 50 تولے یا پانچ ہزار تولے سونا دینے کی پیشکش کی گئی تھی،اداکارہ کا کہناتھا کہ ‘میں نے خود بھی یہ سنا تھا مگر مجھے پوری انفارمیشن نہیں پتہ اس کی کہ یہ کیا تھا،ان کا کہناتھا کہ ویسے بھی مجھے کوئی دلچسپی نہیں، ابھی زندگی میں مجھے بہت کچھ کرنا ہے۔علاوہ ازیں ان سے سوال کیاگیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ علیزے کے ساتھ کام کرنا مشکل ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ ‘انسان ہر کسی کے ساتھ کام نہیں کر سکتا، ہر انسان مختلف ہوتا ہے، اس کی سب کے ساتھ بننا لازم نہیں، اس لیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ میرے ساتھ کام کرنا مشکل ہے۔ میرے ساتھ جو بھی جیسا برتاؤ کرتے گا جواب میں ویسا ہی پائے گا۔’علیزے شاہ نے اور بھی دلچسپ سوالوں کے جواب دیے، 6 منٹ سے زیادہ وقت کی بنائی گئی اداکارہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…