منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیچر کی اسامی کیلئے درخواست جمع کرا دی

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بیٹے مہندرا سنگھ دھونی نے ٹیچر کی اسامی کیلئے درخواست جمع کرا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیچر کی اسامی کیلئے ایک امیدوار نے درخواست جمع کرائی،اس نے اپنا نام مہندرا سنگھ دھونی ولدیت سچن ٹنڈولکر درج کی تھی، حیران کن طور پر اسے شارٹ لسٹ کرتے ہوئے انٹرویو کیلئے بھی بلالیا گیا۔

اصل صورتحال تب واضح ہوئی جب پروفائل پر دیے گئے فون نمبر پر رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، اس وقت یہ حقیقت کھلی کہ درخواست ہی جعلی تھی، اس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے ساتھی فاسٹ بالر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پیدا ہونے والے حارث رؤف کو گزشتہ روز پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ کی کٹیگری سی کا حصہ بنایا گیا ۔اس سے قبل حارث رؤف ایمرجنگ کیٹگری میں شامل تھے، دونوں فاسٹ بالرز پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کا حصہ ہیں، نہ صرف لاہور قلندرز بلکہ قومی ٹیم میں بھی فاسٹ بالرز کی یہ جوڑی خاصی شہرت رکھتی ہے۔27 سالہ فاسٹ بالر گزشتہ سال ایمرجنگ کیٹگری کا حصہ تھے، ان گزشتہ 12 ماہ میں حارث رؤف نے 22 اننگز میں 26.12 کی اوسط اور 7.46 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 31 وکٹیں حاصل کیں۔پی سی بی کیلئے خصوصی انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے دوست اور ساتھی کرکٹر حارث رؤف کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔شاہین شاہ آفریدی سے گفتگو میں حارث رؤف کا کہنا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شمولیت کی خبر ملنے پر وہ بہت خوش ہیں اور اس سے ان کی مزید حوصلہ افزائی بھی ہوگی۔

انٹرویو کے دوران فاسٹ بالر حارث رؤف نے شاہین شاہ آفریدی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ انگلینڈ میں سیریز ہمیشہ چیلنجنگ رہتی ہے تاہم وہ میزبان ٹیم کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والی سیریز میں بہتر بالنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔دونوں کھلاڑیوں نے اتفاق کیا ہے کہ

وہ بالنگ میں اچھی شراکت داری قائم کرکے میزبان ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ برطانیہ کی حکومت نے اب شائقین کو بھی اسٹیڈیمز میں میچز دیکھنے کی اجازت دے رکھی ہے، اس متعلق حارث رؤف نے کہا کہ وہ انگلینڈ میں موجود پاکستانی کرکٹ فینز کے سامنے پرفارم کرنے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔شاہین آفریدی کا بھی کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ برطانیہ میں کراؤڈ کے سامنے بالنگ کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…