اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 2 ہزار 200 میگاواٹ کی سطح پر برقرار رہی۔ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق اتوار کو بجلی کی مجموعی پیداوار22 ہزار800 میگاواٹ اور ملک بھر میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ رہی۔ پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار800 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔نجی شعبے کے بجلی
گھروں کی پیداوار 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے اور آئیسکو ریجن میں بجلی کا شارٹ فال زیرو رہی، آئیسکو کو 1800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ آئیسکو ریجن میں بجلی کی طلب 1800 میگاواٹ ہے اور شارٹ فال کے باعث آئیسکو ریجن میں کہیں بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہو ئی،پن بجلی ذرائع سے 4 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 3 ہزار 500 میگاواٹ بجلی حاصل کی جا رہی ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں آنکھ مچولی جاری رہی۔ اسلام آباد میں ہر 4 گھنٹے کے بعد ایک گھنٹہ اور راولپنڈی سمیت دیگر علاقوں میں ہر 2 گھنٹے بعد بجلی بند کی جا رہی ہے۔واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ کوشش کررہے ہیں کہ اسپتالوں کو بھی بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری رہے تاہم ہسپتال انتظامیہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متبادل بندوبست بھی رکھیں۔ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ گزشتہ دو دنوں سے ملک بھر میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔ ترجمان نے کہاکہ ملک میں بجلی کا آٹھ ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ،اس خبر اور اعداد وشمار کی مکمل تردید اور مزمت کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ جمعہ سے ختم ہو گئی ہے ،پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی شروع ہو چکی ،جمعہ کے دن غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ایک ہزار میگاواٹ سے فی کم تھی ۔