بدھ‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2026 

عامر خان اور کرن رائو نےطلاق کے بعد ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ویڈیو پیغام جاری کر دیا

datetime 4  جولائی  2021 |

ممبئی (این این آئی)گزشتہ روز بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ کی جانب سے کیے گئے طلاق کے اعلان کے بعد دونوں کی جانب سے پہلا ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ ہم بہت خوش ہیں اور ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے۔سوشل میڈیا پر

بھارتی میڈیا کی جانب سے عامر خان کی ایک ورچوئل انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے، ویڈیو میں عامر خان کو کرن راؤ سے علیحدگی سے متعلق گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں عامر خان مداحوں سے مخاطب ہوتے کہہ رہے ہیں کہ ہماری علیحدگی سے آپ لوگوں کو دکھ بھی ہوا ہوگا، صدمہ بھی اور اچھا بھی نہیں لگا ہوگا۔اداکار کا کہنا تھا کہ ہم بس آپ لوگوں کو اتنا کہنا چاہیں گے ہم بہت خوش ہیں اور ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں لہٰذا آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچیے گا۔مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ ہماری فاؤنڈیشن ہمارے لیے اولاد (آزاد راؤ خان) کی طرح ہے اسی لیے ہم ہمیشہ فیملی رہیں گے ہمارے لیے آپ دعا کیجیے کہ ہم خوش ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے علیحدگی سے متعلق جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ اب ہم میاں بیوی نا ہونے کی حیثیت سے اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جارہے ہیں، لیکن بیٹے (آزاد راؤ خان) کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں، ہم کافی عرصہ پہلے سے اس علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن اب یہ ہوچکی ہے۔پیغام کے آخر میں درج تھا کہ یہ طلاق زندگی کا اختتام نہیں بلکہ ہمارے نئے سفر کا آغاز ہے۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلمساز کرن راؤ کی جانب سے کیے گئے طلاق کے اعلان کے بعد دونوں کی جانب سے پہلا ویڈیو پیغام میں کہاگیاہے کہ ہم بہت خوش ہیں اور ایک ہی خاندان ہیں، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…