جمعرات‬‮ ، 12 جون‬‮ 2025 

سی این جی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کا امکان

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)ایل این جی پر جنرل سیلز ٹیکس(جی ایس ٹی) کی شرح میں اضافے کے باعث سی این جی کی قیمت میں 30روپے فی کلو اضافہ کا امکان ہے۔سی این جی ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس بلالیا جس میں جی ایس ٹی کا معاملہ وفاقی حکومت کے

سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ایل این جی پر جی ایس ٹی کے نفاذ کے بعد آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، جس میں مہنگے ایل این جی کارگو اور سیلز ٹیکس میں اضافے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔غیاث پراچہ کی زیر صدارت ہونے والے اس اجلاس میں بتایا گیا کہ سیلز ٹیکس کی شرح بڑھنے اور ایل این جی کی درآمدی قیمت میں اضافے کی وجہ سے جن صوبوں میں لیٹر کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 18روپے فی لیٹر اور جہاں کلو گرام کے لحاظ سے سی این جی فروخت ہوتی ہے وہاں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوگا۔غیاث پراچہ نے کہا کہ اس صورت حال میں صارفین کے ساتھ ساتھ سی این جی اسٹیشن مالکان کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگا۔ ہونے والے اجلاس میں کاروبار جاری رکھنے یا بند کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قیمت پر سی این جی کھولنے کی صورت میں صارفین پر تمام بوجھ ڈالنا ممکن نہیں حکومت دیگر شعبوں کی طرح سی این جی پر بھی سبسڈی فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں یہ معاملہ وفاقی حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اگر حکومت نے سی این جی کے لیے ایل این جی پرسبسڈی فراہم نہ کی تو سی این جی کا کاروبار بند کرنا پڑے گا جس کے نتیجے میں ملک بھر میں قائم 3 ہزار اسٹیشن بند ہوجائیں گے اورسی این جی پر چلنے والی 20لاکھ گاڑیوں کے مالکان کو پریشانی کا سامنا ہوگا اور سی این جی اسٹیشن سے وابستہ 4لاکھ افراد کا روزگار بھی خطرے میں پڑ جائے گا۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیان کی قدیم مسجد


ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…