جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کمسن بچی کی ظالم باپ اور چچاؤں کے ہاتھوں آبرو ریزی، دل دہلا دینے والا افسوسناک واقعہ

datetime 4  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہالا(این این آئی)ہالا پرانا گاؤں کی کمسن بچی ثنا ملک ظالم وحشی درندے باپ اور چچاؤں کے ہاتھوں زیادتی کا شکار،ملزمان گرفتار،ملزمان کی جانب سے جرم کا اعتراف کرلیا گیا۔ ہالا پرانا گاؤں کی کمسن بچی ثنا ملک زیادتی کا شکارہوگئی ہے جس کے میڈیکل جزے لیکر حیدرآباد لیباریٹری بھیج دیئے گئے ہیں کمسن بچی ثنا کے ماموں غلام رسول کی

مدعیت میں باپ اور چچاؤں کے خلاف پرانا ھالا تھانے پر مقدمہ درج کردیاگیاہے جس پر ہالہ پرانا پولیس نے ملزمان غلام قادر اوربھائیوں رشید ملک اوربہادر ملک کو گرفتار کرلیاہے پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار باپ اور چچاؤں کی بچی کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں دوسری طرف سول سوسائٹی تنظیم چیرمین سید گلفام شاہ نے سندھ اور وفاقی حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیاہے کے کمسن بچی کے ملزمان کو پھانسی دیکر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کوئی وحشی درندہ آئندہ ایسی جرات نہ کرسکے۔ دوسری جانب شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق شاہ فیصل 5 نمبر بریلی کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوئی جس کی شناخت فوزیہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم سمت سے آنے والی گولی خاتون کی گردن میں لگی۔ادھر سرجانی ٹاؤن کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب جھگڑے میں چھریوں کے وار سے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، بنارس میٹرو سینما کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ خاتون زخمی ہوئی۔کورنگی کراسنگ الطاف نگر میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوں کی فائرنگ ایک شخص زخمی ہوگیا، ادھر اورنگی ٹان ہزارہ چوک کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے عباسی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…