غداری کیس میں مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور

3  جولائی  2021

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پشاور ہائیکورٹ نے غداری کیس میں مفتی کفایت اللہ کی ضمانت منظور کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے ایبٹ آباد سرکٹ بینچ نے غداری کیس میں جمعیت علمائے اسلام (ف)کے رہنما مفتی کفایت اللہ کی ضمانت پر رہائی کا حکم دے دیا۔

جسٹس شکیل احمد نے مفتی کفایت اللہ کو ضمانت کے عوض 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی کفایت اللہ کے وکیل بلال خان نے بتایا کہ قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد ان کے موکل کو پیر تک رہا کردیا جائے گا۔ عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما کے وکلا محمد بلال خان، کامران مرتاز اور احمد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ سرکاری وکیل ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ زبیر اور اسسٹنٹ جنرل سردار محمد آصف بھی پیش ہوئے۔خیال رہے مفتی کفایت اللہ کے خلاف ریاست مخالف بیانات کی وجہ سے مقدمہ درج تھا جس کی بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں مانسہرہ جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ مفتی کفایت اللہ کی 3 پی ایم او کے تحت گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…