پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

شرجیل میمن کیس کا تفتیشی افسر نوکری سے فارغ

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی، لاہور(این این آئی، آن لائن)سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کے تفتیشی افسر محمد عمیر کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عمیر پرمس کنڈیکٹ اور حساس معلومات غیر متعلقہ شخص

کو دینے کا الزام تھا۔محمد عمیر کے برطرفی نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ انہیں 2 دسمبر 2020 کو پہلا شوکاز جاری کیا گیا تھا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد عمیر نوکری سے فارغ کرنے کا فیصلہ 30 دن میں چیلنج کرسکتے ہیں۔دریں اثناکراچی کی احتساب عدالت کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث لنک عدالت میں ہوئی، سابق سٹی ناظم مصطفی کمال اور دیگر ملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے مصطفی کمال و دیگر کے خلاف کلفٹن میں غیر قانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس کیس میں تفتیشی افسر کو اصل دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزیدسماعت 27 جولائی تک کے لیے ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر سب رجسٹرار پراپرٹیز کو بھی اصلی دستاویزات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ محمد آصف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے ریفرنس کی سماعت کی، خواجہ آصف اپنے وکلاء کے ہمراہ وفاقی کالونی میں قائم احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کر دی، نیب کے مطابق خواجہ آصف 1991ء میں سینیٹر بنے اور اس وقت ان کے مجموعی اثاثے 51 لاکھ روپے تھے، 2018ء تک خواجہ آصف کے اثاثے 221 ملین تک پہنچ گئے جو ملزم کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…