منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے پنجاب حکومت کو قبرستانوں میں مفت تدفین کا حکم دیتے ہوئے قبرستانوں میں تدفین کے لیے پیسوں کی وصولی پر پابندی عائد کرتے ہوئے حکومت کو تدفین مفت کرنے سے متعلق قانون میں ترامیم کا حکم دیدیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے 8 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ۔ چیف جسٹس نے احادیث اور بین الاقوامی قوانین کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا ہے ۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہری ساری زندگی حکومت کو مختلف اشیا ء خریدنے پر ٹیکس ادا کرتا ہے ،مرتے وقت بھی اس سے قبر اور دیگر اشیا ء کے نام پر پیسے لیے جاتے ہیں ،یہ حکومت کی ذمہ داری ہے وہ متعلقہ شہری کی تدفین کا خرچہ اٹھائے ۔فیصلے میں حکم دیا گیا ہے کہ قانون میں ترمیم کی جائے تاکہ انتظامیہ قبرستان تک تدفین کے لیے فری ٹرانسپورٹ فراہم کرے ،انتظامیہ قبرستانوں کی دیکھ بھال اور درخت لگانے کے حوالے سے بھی اقدامات کرے۔ فیصلے میںایل ڈی اے کو نجی ہائوسنگ سوسائٹیز میں قبرستانوں کی جگہ مختص کرنا لازمی قرار دیا گیاہے ۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے چار شہروں میں فوری طور پر ماڈل قبرستان قائم کیے جائیں ،شہر خاموشاں اتھارٹی کو مکمل اختیارات کے ساتھ فعال کیا جائے ،شہر خاموشاں اتھارٹی میں پڑھ لکھے افراد کو میرٹ پر بھرتی کیا جائے ،حکومت کو بحیثیت مسلمان روایات اور اسلامی قوانین کی روشنی میں قبرستانوں کے حوالے سے اقدامات کرنے چاہئیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…