پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

   ہم قائداعظم اور علامہ اقبال کے پاکستان کی طرف گامزن ہیں، وزیراعظم

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗاے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ہے قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختوخوا کو مبارکباد ہے جہاں صحت کارڈ پلس پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کا مفت علاج ہو چکا ہے، یہ ہے

قائداعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان جس کی طرف ہم گامزن ہیں۔دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے،وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے خاندانوں کو سہولیات اور مراعات فراہمی کے لئے حکومت پرعزم ہے۔وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سےجاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نےجمعہ کو ملکی ترسیلات زر میں اضافے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں لئی بزنس ڈسٹرکٹ منصوبے اور گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا، منصوبوں سے متعلقہ اہداف کا حصول مقررہ اور طے شدہ مدت کے اندر یقینی بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو قومی رابطہ کمیٹی برائے ہائوسنگ، تعمیرات و ترقی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب ،معاونین خصوصی ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین نیا پاکستان ہائوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر اور سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر ہائوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید، مشیر ڈاکٹر سلمان شاہ اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی شریک تھے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…