بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان سے انخلا پاکستان پر امریکی پابندیوں کا خدشہ

datetime 3  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا، چین، امریکا تنائو اور بھارت امریکا معاشی اور دفاعی اتحاد کے تناظر میں امریکا کو پاکستان کی ضرورت کم ہونے کے ساتھ ہی امریکا کی جانب سے ماضی کی طرح ایک بارپھر لاتعلقی بلکہ پابندیاں لگانے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔روزنامہ جنگ میں عظیم ایم میاں کی خبر کے مطابق امریکی انخلا کے بعد اب امریکا کو بھارت

جیسے اتحادی کی موجودگی کے باعث پاکستان کی ضرورت بہت کم ہے۔ اس کاایک و اضح اشارہ چائلڈ پریونیشن ایکٹ کے امریکی قانون کے تحت 2021ء کی 15؍ ممالک کی جاری کردہ لسٹ میں پاکستان کی شمولیت ہے۔اس قانون کے تحت امریکی لسٹ میں شامل ممالک پرامریکا کی فوجی امداد، فوجی تربیت و تعاون کے پروگرام سمیت معاشی اور دیگر پابندیاں عائد کی جاسکتی ہیں جن میں سیکورٹی اور ملٹری ہتھیاروں کی فراہمی بھی شامل ہے۔ گو کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے اس امریکی فہرست میں پاکستان کی شمولیت کے امریکی فیصلے کومسترد کیا ہےلیکن امریکی فہرست نہ صرف جاری کی جاچکی ہے بلکہ اگلے مالی سال میں امریکی حکومت کو اس فیصلے پر عمل کرنا لازم ہے البتہ اگر امریکی صدر بائیڈن اگر کسی ملک کے لئے خصوصی عارضی استثنیٰ (WAIVER) جاری کردیں تو پابندیاں وقتی طور پر ملتوی ہوسکتی ہیں۔دراصل یہ فیصلے اور امریکی اقدام امریکا کی اس عالمی حکمت عملی کاحصہ ہے جس کے تحت امریکا چین کے بڑھتے ہوئےاثرات، معاشی ترقی اور برتری کے چیلنج سے نمٹنا چاہتاہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نےیہ رپورٹ اور 15؍ ممالک کی یہ لسٹ کوئی ایک دن میں تیار نہیں کی بلکہ کچھ عرصہ سے کام ہورہا تھا اور بائیڈن انتظامیہ نے 15؍ ممالک کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس قانون کے تحت 18؍ سال سے کم عمرکے افراد کو ’’چائلڈ سولجر‘‘ کی کیٹگری میں بھرتی کرنا یا رضاکارانہ خدمت انجام دینے کی ممانعت ہے۔گوکہ سوویت یونین کے خلاف افغان جنگ کے دنوں میں ’’افغان جہاد‘‘ میں حصہ لینے

والے کم عمر جوانوں اور غیر ملکیوں کوبھی افغان سرزمین پر خوش آمدید کہنے کی روایت روا رکھی گئی لیکن اب بدلے حالات کے تقاضے اور درپیش چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے یہ فیصلےاور اقدامات ضروری ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ اس رپورٹ میں 15؍ ممالک کے نام شامل کئے گئے ہیں جن کو امریکی چائلڈ پریونیشن ایکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قراردیا ہے ان میں 12 مسلم

اکثریتی آبادی والے ممالک پاکستان، ترکی، افغانستان، ایران، عراق، لیبیا، مالی، صومالیہ، جنوبی سوڈان، نائیجیریا، شام اور یمن شامل ہیں جبکہ غیر مسلم دنیا کے صرف تین ممالک برما، کانگو اور وینزویلا ہیں۔دراصل افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد اب امریکا کو بھارت جیسے اتحادی کی موجودگی کے باعث پاکستان کی ضرورت بہت کم ہے دوسرے ہمارے حکمران ہر وقت امریکا کی یکطرفہ خدمت کے لئے ہر دور اور ہر وقت میں حاضر رہے ہیں قوم کو تقریروں اور وعدوں پر رکھ کر ماضی میں حکمرانوں نے فیصلے کرکے امریکا کو خوش رکھا۔ اب چین پر انحصار کی پالیسی پر امریکا ناراض ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…