جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا دسواں پارہ لکھ لیا

datetime 2  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کا دسواں پارہ لکھ لیا ۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ جب اپنے ہاتھ سے قرآن پاک لکھتی ہوں تو اس وقت جو کیفیت ہوتی ہے اسے الفاظ نہیں دئیے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ اللہ کو دیکھ رہے ہوں تو پھر آپ کو دنیا نظر نہیں آتی ۔

میری زندگی کا نچوڑ ہے جب آپ جوانی کی توبہ کرتے ہو اور اس پر قائم رہتے ہو تو اللہ آپ کو سنبھال لیتاہے ، استقامت میں جو لوگ میرا ساتھ دیتے ہیںوہ میری دعائوں میں ہیں۔ واضح رہے کہ معروف فوک گلوکار عالم لوہارکی42ویں برسی ہفتہ کو منائی جائے گی۔عالم لوہارنے فوک موسیقی میں نئی جہت روشناس کروائی انہیں یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو 36مختلف انداز میں گایا، انہیں گانے کی صنف ، جگنی کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے ،انہیں صوفیانہ کلام گانے میں ملکہ حاصل تھا ۔ان کے معروف گانوں میں واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں ، دل والا دکھ نئیں کسی نوں سنائی دا ، موڈا مار کے ہلا گئی جے مینوں تے ہولی جنی سوری آکھ گئی ، بول مٹی دیا باویا سیف الملوک ،قصہ کربلا اور جگنی قابل ذکر ہیں۔گلوکارعالم لوہار نے موسیقی میںچمٹے کو بطور انسٹرو منٹ متعارف کرایا جو ان کی پہچان بن گیا اور ان کے صاحبزادے عارف لوہار نے اپنی والد کی میراث کو اسی طرز پر آگے بڑھایا ۔عالم لوہار 3جولائی 1979 کو شامکے بھٹیاں کے قریب ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں لالہ موسی میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…