ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جتنا بھی دباؤ ہو پاک چین تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے وزیراعظم کا دو ٹوک اعلان

datetime 1  جولائی  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ جتنا بھی دباؤ ہو پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے،انڈیا چین سے تجارت سے بہت فوائد اٹھا سکتا ہے ،چین کے ساتھ بیلنس کا کردار ادا کر کے انڈیا کو نقصان ہو گا۔چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا

کہ چین نے چند برسوں میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالا جو بڑی کامیابی ہے، پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چینی صدر کی کرپشن کے خلاف جنگ سے پاکستانی متاثر ہیں، پاکستان میں صدر شی جن پنگ کو جدید دور کا عظیم سیاستدان سمجھا جاتا ہے، صدر شی جن پنگ کی انسداد بدعنوانی مہم مؤثر اور کامیاب ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ انڈیا چین سے تجارت سے بہت فوائد اٹھا سکتا ہے جبکہ چین کے ساتھ بیلنس کا کردار ادا کر کے انڈیا کو نقصان ہو گا۔عمران خان نے کہا کہ امریکا کی سربراہی میں مغربی دنیا اور چین کے درمیان معاشی دشمنی شروع ہو گئی ہے، دنیا کو حصوں میں تقسیم کرنا تباہ کن ہو گا۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکا پاکستان سے کسی ایک ملک کے انتخاب کی امید کرتا ہے، یہ مناسب نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…