بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

   دبئی میں رہائش پذیر 2 ہزار غیر مسلم افراد نے اسلام قبول کر لیا

datetime 29  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال دبئی میں رہائش پذیر 2 ہزار سے زائد دیگر مذاہب کے لوگوں نے اسلام قبول کرلیا ۔عرب خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق مختلف مذاہب اور قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 2027 دبئی کے رہائشیوں نے اسلام قبو ل کیا ہے۔یہ خبرمحمد بن راشد

سینٹر آف اسلامک کلچر کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اعدادوشمار پر مبنی ہے جس کے مطابق رواں برس جنوری سے جون کے ابتدائی 6 مہینوں میں دبئی میں بسنے والے مسلمانوں کی تعداد میں 2027 افراد کا اضافہ ہوا ہے۔ محمد بن راشد سینٹر دبئی کے اسلامک افیئرز اینڈ چیریٹیبل ایکٹیوٹیز (آئی اےسی اےڈی)کے تحت کام کرتا ہے ، یہ ادارہ نو مسلم افراد کو اسلامی تعلیمات سکھانے کے ساتھ ساتھ انہیں سماجی، تعلیمی اور مذہبی تعاون بھی فراہم کرتا ہے۔خلیج ٹائمز کے مطابق آئی اے سی اے ڈی لوگوں میں اسلام سے متعلق آگاہی فراہم کرنے اور اسلام کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لانے کیلئے کام کرتی ہے۔نیو مسلم ویلفیئر سیکشن کے سربراہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ نو مسلم کا دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا یہ اقدام ہمارے سینٹر کی جانب سے منفرد اور مہذب انداز میں اسلامی تعلیمات کو غیر مسلمانوں تک پہنچانے کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…