منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

   شدید گرمی کو گالیاں دینے  والا شخص گرفتار

datetime 29  جون‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کویت میں حکام نے اس شخص کو گرفتار کر لیا ہے جسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں شدید گرمی پر لعن طعن کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔بی بی سی اردو کے مطابق ٹک ٹاک

اور پھر ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی اس ویڈیو میں اس شخص کو سخت گرمی کی وجہ سے گالیاں دیتے اور ہنستے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں یہ شخص ریت کے طوفان میں سے ڈرائیو کرتا ہوا گزر رہا ہے۔کویت میں اس برس اب تک درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جا چکا ہے۔کویت کی وزارت داخلہ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس ’غیر مہذب‘ ویڈیو پر اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔مقامی میڈیا میں ایسی خبریں شائع ہوئی ہیں کہ یہ شخص مصری شہری ہے اور اسے ملک بدر کر دیا جائے گا۔یاد رہےمشرق وسطیٰ کا یہ ملک ویسع پیمانے پر غیر ملکی افرادی قوت پر انحصار کرتا ہے اور اس پر اکثر ان مزدوروں کو قانونی تحفظ فراہم نہ کرنے سے متعلق تنقید بھی کی جاتی ہے۔اس ویڈیو کلپ کے منظرعام پر آنے کے بعد اس شخص سے اظہار یکجہتی کے طور پر بعض دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی موسم س متعلق اپنی تنقیدی ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…