جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکی کانگریس کے73ارکان کا بائیڈن سے اسرائیلی حمایت بند کرنے کا مطالبہ

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر جو بائیڈن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کے دسیوں ارکان

نے صدر جوبائیڈن کے نام مکتوب ارسال کیا، امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر کے نام اس مکتوب پر دستخط کیے ہیں۔ ان میں امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں قائدانہ عہدے پر فائزارکان بھی ہیں۔اس خط میں صدر جو بائیڈن سے اپیل کی گئی کہ وہ اسرائیل اور فلسطین تعلقات کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کی دیرینہ ، متعصبانہ امریکی پالیسی ترک کریں۔مکتوب میں بائیڈن سے اسرائیلی بستیوں کو غیر قانونی اور مغربی کنارے کو مقبوضہ علاقہ قرار دینے کے لیے اقدامات کریں۔خیال رہے کہ موجودہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ سابق صدر جوبائیڈن کے دو اقدامات القدس کو اسرائیل کو دارالحکومت تسلیم کرنے اور غرب اردن پر اسرائیلی خود مختاری کی حمایت سے دست بردار نہیں ہوں گے۔مکتوب میں کہا گیا کہ امریکی حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ فلسیطن میں یہودی بستیاں بین الاقوامی قانون سے متصادم ہیں۔خط میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ متعلقہ سرکاری امریکی دستاویزات اور مواصلات میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کی حیثیت کی نشاندہی کی جائے۔ ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ امریکی کانگریس کے 73 ارکان نے صدر جو بائیڈن کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ٹرمپ کی اسرائیل نواز پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی بے جا حمایت بند کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…