پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

میں بھی پاکستان کی کچھ چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، انشاء اللہ میں بھی وزیراعظم بنوں گا، ڈاکٹر عامر لیاقت

datetime 27  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے معروف ویب سائٹ اردو پوائنٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا، ان سے میزبان نے سوال کیا کہ آپ نے کالم لکھے، ڈراموں میں بھی کام کیا اور ٹی وی پروگراموں کی اینکرنگ اتنے لمبے عرصے سے کر رہے ہیں، ایم این اے بھی ہیں، آخر

آپ اپنے آپ کو کہلوانا کیا چاہتے ہیں، جس کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان۔ انشاء اللہ کبھی نہ کبھی تو بنوں گا۔میری خواہش اس لئے کے کچھ چیزیں ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، ضد میں آ کر ٹھیک نہیں کرناچاہتا بلکہ سب کے ساتھ مل کر ٹھیک کرنا چاہتا ہوں، ان کی شادیوں کے متعلق سوال پوچھا گیا تو ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ پہلی شادی تو سب کرتے ہیں، یہ سوال تو کرنا ہی نہیں چاہیے شادی کا لڈو جس نے کھایا وہ بھی پچھتایا اور جس نے نہیں کھایا وہ بھی پچھتایا، دوسری شادی اس معاشرے میں جرات کی بات ہے۔ باقی سعودی عرب، مصر، ایران اور افغانستان میں یہ کوئی جرات کی بات نہیں ہے، وہاں یہ عام سی بات ہے۔ آپ ایپ استعمال کرنے کے عادی ہو گئے ہیں، اگر برین میں اگر ایپ ہوتا تو آپ استعمال کر لیتے، برین میں ایپ نہیں ہے، برین آپ کے دماغ میں اللہ تعالی ٰ نے دیا ہے، اگر ایک آدمی بیس سال بعد دوسری شادی کرتا ہے تو وہ شوق سے تو نہیں کر رہا ہو گا، میری بیوی تھی میں اس کی عزت کرتا تھا، کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، میاں بیوی ایک دوسرے کا لباس ہوتے ہیں، میری بیوی بشریٰ بہت اچھی تھیں، بہت پیاری تھیں، بہت اچھی ہیں، دین کا علم جانتی ہے سب چیزیں کرتی ہے تو میں اپنی بیوی کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا میرا وہ لباس تھی۔ تو میں نے دوسری شادی کی وہ

بھی میری بیوی ہے وہ میرا لباس ہے میں اس کا لباس ہوں، کبھی کوئی سوچے کے میں اپنی بیوی کے بارے میں بات کروں گا زندگی بھر نہیں کر سکتا۔ میری پہلی بیوی بھی پاک باز ہے اور دوسری بیوی بھی پا ک بازہے، میری کوئی تیسری شادی نہیں ہوئی۔ میری کسی بھی حوالے سے تیسری شادی نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…