بدھ‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2026 

یکم جولائی سے گھی و کوکنگ آئل کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافے کا خدشہ

datetime 27  جون‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)پاکستان وناسپتی مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین عبدالوحید نے کہا ہے کہ بجٹ اقدامات کے نتیجہ میں یکم جولائی سے گھی اور کوکنگ آئل کے مختلف برانڈز کی قیمت میں 13روپے سے 18 روپے فی کلو تک کااضافہ ہو جائے گا اور اس ضمن میں حکومت کو اپنے مطالبات پیش کر دیئے ہیں ۔ انہوں نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں

کہا کہ ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں پانچ روپے کی کمی آ چکی ہے اور بجٹ اقدامات کی وجہ سے فی کلو گھی اور کوکنگ آئل پر اٹھارہ روپے تک اضافی ٹیکس بھی نافذ کر دیا گیا ہے لہذامستقبل قریب میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس وقت حکومت ایک کلو گھی اور خوردنی تیل کی فروخت پرڈ یوٹی اور ٹیکسز کی مد میں تقریباً نوے روپے فی کلو وصول کر رہی ہے۔ گھی اور کوکنگ آئل پر اتنے زیادہ ٹیکس کی مثال خطے میں کہیں نہیں ملتی۔انھوں نے کہا کہ فنانس بل میں غیر رجسٹرڈ افراد کو گھی یا کوکنگ آئل کی فروخت پر تین فیصد اضافی سیلز ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے، تھوک و پرچون فروشوں پر بالترتیب 0.1 اور 0.5 فیصد کی شرح سے ودھولڈنگ ٹیکس بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کی نوے فیصد تک اجازت دی گئی ہے۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ ان پٹ سیلز ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کو سو فیصد کیا جائے تاکہ تمام اندسٹری کے لئے قانون مساوی ہو، تھوک و پرچون فروخت پر عائد ودھولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے اورتین فیصد اضافی سیلز ٹیکس کو فوری طور پر واپس لیا جائے تاکہ حکومت کی خواہش کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔پی وی ایم اے کے چئیرمین عبدالوحیدنے کہا کہ وزیر خزانہ کی اسمبلی کے فلور پر تقریر کی روشنی میں تمام فوڈآئٹمز پر ٹیکس ختم کر دئیے گئے ہیں جبکہ گھی اور کوکنگ آئل پر ٹیکس برقرار رکھے گئے ہیں جو امتیازی فیصلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(تیسرا حصہ)


ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…