لندن (پی این پی) انڈے وزن میں کمی کے لیے بہترین آپشن ہوسکتے ہیں، ایک حالیہ تحقیق کے مطابق انڈے کھانے سے بھوک کا احساس کم ہوتا ہے، انڈے میں عمدہ غذائیت ہوتی ہے، اسے کئی طریقوں سے اور مختلف قسم کے پکوان میں کھایا جا سکتا ہے۔ انڈے وٹامن ڈی کے لیے اچھے ہوتے ہیں، یہ ایسا وٹامن ہے جو چربی میں پگھل جاتا ہے اور وزن کم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں آئرن کی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے، جو دن بھر آپ کی توانائی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔