دریائے سندھ میں پانی نہیں بلکہ مٹی اڑ رہی ہے سندھ حکومت کے ارسا پر سنگین الزامات

21  جون‬‮  2021

حیدرآباد(این این آئی)صوبائی وزیر آبپاشی سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ آج ہم نے احتجاجاً دریائے سندھ میں اجلاس منعقد کیا تاکہ دنیا کو پتہ چلے کہ ارسا کی طرف سے جو دعویٰ کیا جا رہا کہ دریائے سندھ میں پانی چھوڑا جار رہا ہے تو آج دیکھ لیں کہ دریا میں پانی نہیں بلکہ مٹی اڑ رہی ہے، ماضی میں اس موسم میں دریا ٹھاٹھیں مارتا تھا لیکن اس وقت یہاں خشک سالی کا راج ہے۔وہ

کوٹڑی ڈائون اسٹریم پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے کہا کہ ارسا اکارڈ کے تحت پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے سمندر زمین کو کاٹتا جا رہا ہے جس کی وحہ سے زیریں سندہ میں سمندری سیلاب کا خدشہ ہے، انہوں نے کہا معاہدے کے تحت 5 ہزار کیوسک پانی تو کم ازکم چھوڑا جائے تاکہ ڈیلٹا کو تباہی سے بچایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ 18,ویں ترمیم پی پی پی کا تمام صوبوں کیلئے ایک تحفہ ہے ہم اس وقت کی پی پی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں 18 ویں ترمیم منظور کی جس کی وجہ ہمیں کافی فائدہ ہوا ہے ہے، اگر آج 18 ویں ترمیم نہ ہوئی ہوتی تو نا اہل وفاقی حکومت ہمیں ہر چیز کیلئے تڑپاتی جیسے اس وقت پانی کیلئے سندھ کے عوام کو تنگ کیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر نے کہا کہ نااہل حکومت سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا، دریائے سندھ میں پانی نہیں ہے واٹر اکارڈ کے تحت سندھ کو پانی دیا جائے، صوبائی وزیر سہیل انور سیال نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے شیخ چلی ایک وزیر نے کہا کہ آئندہ انتخابات می

ںسندھ میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی میں نے کہا وہ تو ٹھیک ہے لیکن آپ بتائیں آپ کونسی تنظیم میں رہیں گے کیونکہ آپ نے ہمیشہ اقتدار والی تنظیموں کا ساتھ دیا ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ جعلی ہے اس لئے عوام کی جیب خالی ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سیڈا واٹر مینجمنٹ کا ادارہ ہے سیڈا کو ختم کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے، ایم ڈی سیڈا نے کوئی خط لکھا ہے یا نہیں مجھے

اس سے متعلق پتہ نہیں، ہمارے پاس افسران کی پہلے ہی کمی ہے، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے روٹیشن کی بنیاد ہر پانی دیا جاتا ہے جبکہ گذشتہ سال 20 مئی کو چاول کی بوائی شروع کی تھی لیکن اس سال ارسا کی طرف سے پانی نہ چھوڑنے کی وجہ سے آج 20 جون تک چاول کی بوائی نہیں کی جا سکی ہے، انہوں کہا کہ

سکھر اور گڈو پر اس وقت بھی پانی کی کمی ہے ارسا پانی کی تقسیم صحیح نہیں کر رہا ہے، ایک سوال ُپرانہوں نے کہا کہ ہر چیز میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور غفلت برتنے والے اور لاپرواہی کرنے والے افسران کے خلاف کاروائیاں ہو رہی ہیں اس ضمن میں مختلف اضلاع میں اجلاس کئے جارہے ہیں، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بیراجز پر پانی کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد کینالز کا دورہ

کریں گے اور یہ ارسا سے پوچھیں کہ وہ سندھ بیراج کے لئے پانی دیں گے، ارسا سندھ کے گڈو بیراجز کیلئے پانی نہیں دے رہا ہم پر الزام لگایا جاتاہے کہ ہم سندھ کا پانی چوری کر رہاے ہیں تو ہم کہتے ہیں آئیں اور دیکھیں کہ ہم پانی چوری نہیں کر رہے ہمارے پاس پانی ہے ہی نہیں ، سندھ کا کیس میرٹ پر ہے سندھ کو پانی دیا جائے، اس موقع پر محکمہ آبپاشی کے انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…