اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

پی ایس ایل 6، شاہین آفریدی نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(مانیٹرنگ+این این آئی) لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل چھ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر بن گئے ہیں، انہوں نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس کے ساتھ ہی ان کی وکٹوں کی تعداد 16 ہو گئی اور اس طرح وہ باؤلرز میں سب سے زیادہ وکٹیں

حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے اٹھائیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 80رنز سے شکست دے دی،نوجوان باؤلر شاہنواز دھانی کو چار وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،لاہور قلندرز کی ٹیم 15.1 اوورز میں صرف89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم ملتان سلطانز کے باؤلرز کے سامنے مکمل بے بس نظر آئی کوئی کھلاڑی بھی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا۔ لاہور قلندرز کے اوپنرز اپنی ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے،فخر زمان13 جبکہ بین ڈنک 5 رنز ہی بنا سکے۔لاہور قلندرز کی آدھی ٹیم صرف 52 رنز پر پویلین لوٹ گئی،محمد حفیظ14،آغاسلمان13،کپتان سہیل اختر5،ٹم ڈیوڈ10،جیمز فالکنز22،راشد خان2،شاہین آفریدی2،اور حارث رؤف صرف ایک رن ہی بنا سکے۔ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،عمران خان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ بلیسنگ مزار بانی نے دو اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو لاہور قلندر کی ٹیم نے مقررہ بیس اووز میں صہیب مقصود کے 60 رنز اور سہیل تنویر کے ناقابل

شکست26 رنز کی بدولت 169 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی اور انکی ٹیم کے 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ملتان سلطانز کو اننگز کے آغاز پر ہی وکٹ کے نقصان کا سامنا کرنا پڑاجب اوپنرشان مسعود بغیر کوئی رن بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو قرار دیا گیا۔کپتان محمد رضوان بھی صرف 15 رنز ہی بنا سکے۔صہیب مقصود نے 60 رنز

کی اننگز کھیلی انہوں نیچار چھکے اور تین چوکے جڑے،جانسن چارلس نے10،ریلی روسو29،خوشدل شاہ 6،عمران طاہر4،بلیسنگ مزاربانی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے،عمران خان تین رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،جیمز فالکنز نے دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف،راشد خان اور احمد دانیال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…