اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

اکشے کمار کی فلم کیلئے آڈیشن دیا تھا لیکن کام اس لئے نہ کرپائی کیونکہ۔۔۔ مایا علی کااہم انکشاف

datetime 19  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ مایا علی نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہوں نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم میں اْن کیساتھ کام کرنے کیلئے آڈیشن دیا تھا جس میں وہ کامیاب بھی ہوگئی تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ‘وہ اپنے ڈرامہ سیریل ‘من مائل’ کی شوٹنگ کے فوراََ بعد بھارت چلی گئی تھیں جہاں اْنہوں نے بالی ووڈ اداکار اکشے کمار کی فلم میں اْن کے ساتھ کام کرنے کیلئے آڈیشن دیا تھا’۔مایا علی نے بتایا کہ ‘وہ اپنے آڈیشن میں کامیاب ہوگئی تھیں اور اْن کی فلم کی شوٹنگ شروع ہی ہونے والی تھی کہ اْسی دوران بھارت کی جانب سے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی’۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ ‘پابندی کے بعد بھی ہم نے کام کرنے کی کوشش کی تھی اور بھارت کے علاوہ بھی مختلف مقامات پر شوٹنگ پر غور کیا لیکن ہم کامیاب نہ ہوسکے’۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کرن جوہر کی تمام فلمیں دیکھی ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مایا علی کو بالی ووڈ میں کام کرنے کا کس قدر شوق ہے’۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…