منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

دو سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی

datetime 18  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)دو سال میں پہلی بار ایل پی جی کی قیمت سرکاری قیمت سے تجاوز کر گئی،ایل پی جی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام کا اضافہ کر دیا گیا، آئندہ 24گھنٹوں میں مزید قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ جون 2021میں اوگرا نے ایل پی جی صارفین کے لیے

141روپے فی کلو، 1667روپے گھریلو سلنڈر اور 6401روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی تھی مگرپارکو اور او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی پیدارواری قیمت میں 5,000 روپے فی میٹرک ٹن کا اضافہ کر دیاجس کی وجہ سے 5 روپے فی کلو، 60روپے گھریلو سلنڈر اور 240روپے کمرشل سلنڈرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔۔اگر ٹیکس لگا دیا گیا تو قیمتوں میں اضافہ ہو گا،ایل پی جی پالیسی 2021کونہیں مانتے، زمینی راستے سے ایل پی جی کی درآمد پر مکمل طور پر ٹیکس ختم کیا جائے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ نااہل حکومت کا پیش کر دہ بجٹ عوام کی توقعات کے یکسر برعکس ہے، بد قسمتی سے موجودہ جعلی نااہل وزیراعظم اوران کی جعلی حکومت کو عوام کی مشکلات کا کوئی احساس نہیں،حکومت نے مہنگائی کم کرنے کے بجائے مہنگائی کا مزید طوفان کھڑا کردیا ہے۔ اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان اور اس کے حواریوں نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے بجٹ اجلاس میں جس طرح حکمران پارٹی نے شہباز شریف کی تقریر کے دوران ہلڑ بازی کا مظاہرہ کیا اس سے پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔انہو ں نے کہا کہ حکومت کو عام آدمی

کی مشکلات کا کوئی خیال نہیں نہ ہی مہنگائی کے خاتمہ پر توجہ دینے کو تیار ہے،گڈ گورننس کہیں دکھائی نہیں دے رہی۔انہو ں نے کہاکہ غریب فاقوں سے مر رہا ہے اور عوام کے پیسوں پر عیاشی کرنے والے حکومتی وزیر،مشیر جھوٹی سچی کہانیاں سنانے میں مصروف اور معاشی ترقی کے بے بنیاد دعوے کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…