ممبئی (این این آئی)بھارتی معروف اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔راکھی ساونت نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کورونا ویکسینیشن سینٹر میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راکھی ساونت کورونا ویکسین لگواتے ہوئے کافی
ڈر رہی ہیں اور دْعائیں کررہی ہیں۔راکھی ساونت نے کہا کہ ’مجھے لگا تھا کہ ویکسین لگواتے ہوئے تکلیف ہوگی لیکن مجھے تو کچھ نہیں ہوا‘۔اْنہوں نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’میری کورونا ویکسینیشن ہوگئی، اب آپ بھی لگوائیں۔‘بھارتی اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہوگئی میری پہلی ڈوز، اب میری نئی میوزک ویڈیو کا انتظار کرو۔‘ دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے والدہ کو محبت بھرے پیغام کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے جلد ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پر والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک محبت بھرا ویڈیوپیغام شیئر کیا ہے۔انہوں نے والدہ کی سالگرہ کی ماضی کی تقریبات کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے آپ کا خصوصی دن مل کر منانا بہت یاد آرہا ہے‘۔ والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے پریانکا نے لکھا کہ ’میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں ، جلد ہی آپ سے ملوں گی۔‘دوسری جانب پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب نے کہا ہے کہ میرے سب سے پسندیدہ کھلاڑی شعیب اختر ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ان کی سب سے پسندیدہ کھلاڑی شعیب اختر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ وہ شعیب اختر، عبدالزاق اور معین خان کے دور میں بہت کرکٹ دیکھتی تھیں۔ انھوں نے اپنے حالیہ ڈراما سیریل کے ساتھ اپنی کیریئر پر بھی گفتگو کی۔ اریبہ حبیب نے کہا کہ اگر وہ ڈراما ’جلن‘ لکھتیں تو کرداروں کو حسد و جلن کا پیغام دینے کے لیے تیار نہیں کرتی۔