جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

روس سے میزائل خریداری پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترکی امریکہ کے سامنے ڈٹ گیا

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو روس سے میزائل خریداری کے معاملے پر واضح جواب دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزربائیجان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ ترکی

روسی ساختہ میزائل (S-400) کی خریداری کے معاملے پر اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا جب کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔یورپی کمیشن نے ہنگری میں جاری حالات و واقعات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ گزشتہ روز ہنگری کی پارلیمان نے ایک قانون کی منظوری دی ہے، جس کے تحت انٹرنیٹ پر بچوں کے لیے ایسے مواد کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، جس میں ہم جنس پرستی یا کسی بھی جنس سے وابستگی دکھائی دے۔ حکومت کا موقف ہے کہ یہ قانون بچوں کے تحفظ اور ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والوں کی روک تھام کے لیے ہے۔ تاہم ہم جنس پرست گروپوں اور ایل جی بی ٹی کے کارکنوں کا ماننا ہے کہ اس کا ہدف وہ ہیں۔ اس ضمن میں ملک گیر سطح پر احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے کئی بڑے بینکوں اور متعدد امریکی ایئر لائنز کی انٹرنیٹ تک رسائی بیک وقت بند ہو گئی ہے۔ انٹرنیٹ کی ترسیل میں خلل امکاناً امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اکامی کی وجہ سے پڑی تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ نقص کی نوعیت کیا ہے۔ آسٹریلیا کے سب سے بڑے بینک کامن ویلتھ بینک نے بتایا ہے کہ یہ بندش کئی بینکوں اور ان کے ذیلی اداروں اور سروسز کو متاثر کر رہی ہے۔ ’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘ کے مطابق یہ بندش بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب دو بج کر دس منٹ سے جاری ہے۔ آسٹریلیا میں کئی کاروباری ادارے بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…