ہفتہ‬‮ ، 08 فروری‬‮ 2025 

میرے ہاتھ پر گرم چائے کیوں انڈیل دی؟ سعودی شوہر بیوی کیخلاف عدالت پہنچ گیا

datetime 17  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی ) سعودی عرب میں بیوی سے تلخ کلامی کے بعد شوہر یہ شکایت لے کر عدالت پہنچ گیا کہ اس کے ہاتھ پر گرم چائے انڈیل دی گئی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی نوجوان نے گرم چائے جان بوجھ کر ہاتھ پر انڈیلنے پر اپنی اہلیہ کے خلاف

عدالت میں مقدمہ دائر کرکے مالی اور قانونی معاوضے کا مطالبہ کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جوڑے کے درمیان نوک جھونک سے بات اچانک بڑھ گئی اور دونوں نے مارک پیٹ بھی کی۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اس کی بیوی نے کھولتی ہوئی چائے جان بوجھ کر ہاتھ پر گرائی ہے۔نوجوان نے بتایا کہ چائے سے میرا ہاتھ جھلس گیا ہے، معاوضہ اور اہلیہ کو اس کے کیے پر سزا دی جائے۔ دوسری جانب بیوی کا موقف ہے کہ اس نے جو کچھ کیا اپنے دفاع میں کیا۔ تلخ کلامی کے دوران زور سے دھکا دیا۔ اس پر خود کے دفاع کے طور پر چائے انڈیل دی تاکہ خود کو بچا سکوں۔ادھر قانونی مشیرعبدالرحمن الاحمدی نے خاتون کے قانونی موقف کے حوالے سے کہا کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہی معاملے کا فیصلہ سنایا جائے گا، اور چائے سے ہاتھ زخمی نہ ہوا تو شوہر کو جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔انہوں نے بتایا کہ میاں بیوی کے بیشتر مقدمات صلح صفائی پر ختم ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…