پی آئی اے کے ملازمین پریشان آدھا مہینہ گزرنے کے باوجود تنخواہ نہ مل سکی

15  جون‬‮  2021

کراچی، اسلام آباد(این این آئی) پی آئی اے کے ملازمین کو15 تاریخ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہ نہ مل سکی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن(پی آئی اے)کے مالی حالات یا انتظامی نااہلی کے باعث ملازمین تنخواہوں کے لئے رل گئے، موجود ماہ کی15 تاریخ گزرنے کے باوجود بھی تنخواہ نہ مل سکی۔ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں بھی گزشتہ چھ سال

سے اضافہ نہ ہوا۔ ملازمین، افسران تنخواہ اور پنشنرز اپنی پنشن کے لئے رل گئے۔انتظامیہ بہتری کے دعوئوں کے باوجود ہر ماہ کی یکم تاریخ کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مسلسل ناکام ہے۔ میڈیکل سمیت مختلف سہولتوں میں کمی کے باعث ملازمین کو روز مرہ کے اخراجات کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔ملازمین کی بیوائیں بھی کم از کم ایک ہزار پینشن کیلئے بھی انتظار کے لئے مجبور ہیں۔ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سے ملازمین گھر کے کرایوں سمیت بچوں کے تعلیمی اخراجات کے لئے بھی مشکلات کا شکار ہیں،ترجمان پی آئی اے ایک سے زائد بار کال کرنے کے باوجود موقف کے لئے دستیاب نہ ہو سکے۔دوسری جانب پی آئی اے میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے 28تک ملتوی کر دی گئی۔سابق مشیر ہوا بازی سردار مہتاب عباسی اور دیگر کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔گواہ کی عدم موجودگی کے باعث سماعت بغیر کارروائی

28 جون تک ملتوی کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ،نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف، شریک ملزمان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے ،سابق مشیر سردار مہتاب عباسی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ حاصل ہے،سردار مہتاب سمیت دیگر ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں،عدالت نے پانچوں ملزمان کی بریت پر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،کیس کی مزید سماعت 28 جون کو ہو گی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…