بدھ‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2024 

سعودی عرب جانیوالے افراد کو بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کا اعلان

datetime 15  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن، این این آئی ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے لہٰذا

سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے اس کے لیے انہیں اپنی دستاویزات دکھانا ہوں گی، اگر کسی گاؤں دیہات میں ایسٹرا زینیکا دستیاب نہیں تو لوگ بڑے شہروں سے ویکسین لگوائیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے، ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں ۔دوسری جانب ملک میں کورونا کی تیسری لہر میں بتدریج کمی آنے لگی ،وبا سے متاثرہ نئے کیسز کی شرح 2.39 فیصد تک آگئی ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے مجموعی طور پر 35 ہزار 039 ٹیسٹ کیے گئے جن میں

سے 838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی، اس طرح کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 2.39 فیصد رہی۔ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 43 ہزار 027 ہوگئی ہے جن میں سے 8 لاکھ 80 ہزار 316 مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 59 افراد کی زندگی کے چراغ بجھادیئے ہیں۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 21 ہزار 782 ہوگئی ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 40 ہزار 929 ہے، جن میں سے 2 ہزار 611 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

موضوعات:



کالم



ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں


شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…