منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’نیا گھر ہے برتن نہ توڑنا ‘‘ سپیکر کا اپوزیشن کو بجٹ تقریر کے موقع پر احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے دلچسپ انداز میں انتباہ

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن کووزیر خزانہ کی تقریر کے موقع پر احتجاج نہ کرنے کے حوالے سے دلچسپ انداز میں انتباہ کیا ۔ سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت کو بجٹ تقریرکی اجازت دینے سے پہلے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’نیا گھر ہے

برتن نہ توڑنا ‘‘ جس پر سپیکر سمیت ایوان میں بیٹھے تمام اراکین نے بھرپور انداز میں قہقہ لگایا ۔ وزیر خزانہ کی تقریر کے آغاز سے اختتام تک اپوزیشن اراکین مسلسل احتجاج کرتے رہے ۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے ایوان میں سیلفیوں کی بہار آ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے ایوان میں پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین اسمبلی ایوان کے اندر بیٹھ کر سیلفیاں اور تصاویر بناتے رہے ۔ بجٹ اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لئے آنے والے سرکاری افسران اور مہمان بھی سیلفیاں اور تصاویر بناتے رہے۔دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے امریکی قونصل خانے کے ڈپٹی اسسٹنٹ برائے پاکستان لیزلی سی ویگری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور نئی عمارت کا دورہ کیا۔ وفد میں کیتھرین روڈریگز قونصلر جنرل لاہور ، مولینا سلواڈور اکنامک آفیسر اور صدف سعد سیاسی و معاشی سپیشلسٹ بھی شامل تھے۔ جبکہ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی مونس الہی، سالک حسین اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال اور پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔ چودھری پرویزالہی نے وفد کو بتا یا کہ امریکی صدر

جو بائیڈن نے مجھ سے فروری 2008 میں میری رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی، وہ اس وقت سینیٹر تھے اور دیگر سینیٹرز جان کیری اور چالز ہیگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے تعلیم، صحت، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شعبوں میں بطور وزیراعلی پنجاب کے میرے اقدامات کو سراہا تھا۔ چودھری پرویزالہی نے کہا کہ

پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے دوطرفہ اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان کی سویلین اور فوجی قیادت مل کر جیو اقتصادیات پر ایک نئی توجہ کو فروغ دے رہی ہے یہ ایک ایسا نقطہ نظر ہے جس سے علاقائی تجارت اور رابطے پر زور دیا جاتا ہے اور اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ پاکستان کاروبار کے لئے اہم ملک ہے۔

امریکی قونصل خانے کے ڈپٹی اسسٹنٹ برائے پاکستان لیزلی سی ویگری نے سپیکر چودھری پرویزالہی کا مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت جو پاکستان اور ایشیا کا سب سے بڑا ایوان ہے اس میں غیر ملکی سفارت کار مہمان ہونا میرے لئے بے حد خوشی اور اعزاز کی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…