اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قدرت نے پھلوں ، پھولوں اور سبزیوں کی صورت میں غذا کے ساتھ ساتھ انسان کے لئے دوا کا انتظام بھی کیا ہے . ایسے ہی غذائی اجزاء میں میتھی بھی شامل ہے جوغذا کے ساتھ ساتھ بطور دوا بھی استعمال ہوتی ہے . اس کا مزاج خشک اور گرم ہوتاہے۔ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ میتھی سے شفا حاصل کرو. ایک اور جگہ پر فرمایا کہ میری امت اگر
میتھی کے فوائد جان لے تو وہ اسے سونے کے بھاؤ خریدنے سے بھی گریز نہ کرے ۔اور پھر ان کے مشہور طبیب حارث بن کلدہ سے مشورہ کرنے کو کہا حارث بن کلدہ نے عجوہ کھجور کے ساتھ میتھی کو جوش دے کر ہریا بنا کر دیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے عجوہ کھجور کے ساتھ میتھی کو پسند فرمایا میتھی دانہ صرف کھانوں کے ذائقے بڑھانے کے لیے کام نہیں آتا بلکہ یہ آپ کی جلد اور اندرونی صحت کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔اگر آپ نہیں جانتے کہ میتھی دانہ آپ کتنے طبی فوائد پہنچا سکتا ہے، تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں: کیل مہاسے سے نجات اگر آپ چہرے پر نکلنے والے کیل مہاسوں سے تنگ ہیں ،تو آپ کو چاہیے کہ میتھی دانہ استعمال کریں۔اس کے استعمال کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ 4 کپ پانی میں 4 کھانے کے چمچ میتھی دانہ شامل کر کے رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔ صبح اٹھ کر پانی سے میتھی دانہ کو نکال دوسرے پانی میں شامل کر کے 15 منٹ تک ابالیں۔ اس کے بعد ابلے ہوئے پانی کو چھان لیں۔ چھنے ہوئے پانی میں روئی کو ڈبو کر دن میں دو مرتبہ جلد پر لگائیں۔ اس طرح آپ کو کیل مہاسوں سے نجات مل جائے گی۔ اس پانی کو قابلِ استعمال رکھنے کے لیے ریفریجریٹر میں محفوظ رکھیں۔ ذیابیطس شوگر کا مرض لاحق ہونے کے بعد آپ چاہے کھانے کے معاملے میں چاہے جتنی بھی احتیاط سے کام لیں۔ لیکن پھر بھی کبھی نہ کبھی بدپرہیزی ضرور ہوجاتی ہے۔ ایسے میں میتھی دانہ کا استعمال جسم میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتا ہے اور انسولین کی مزاحمت کو کم کرتا ہے۔ہارٹ اٹیک سے بچاوہارٹ اٹیک عام ہوتا جا رہا ہے، جس کی بنیادی وجہ ہماری غیر صحت بخش غذائیں ہیں، لیکن میتھی دانہ دل کے حملے کی صورت میں پہنچنے والے شدید نقصانات سے دل کو محفوظ بناتا ہےاور دباو کو کم کرتا ہے۔ میتھی دل کی صحت کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہے۔ کینسر سے بچاو میتھی دانہ کا تیل کینسر کے مریضوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ تیل ایسے اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے، جو کینسر کے خلیوں کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ اسی وجہ سے کینسر کے مریضوں کے لیے یہ تیل بہترین ہے اور قدرتی ہونے کے وجہ سے اس کے مضر اثرات بھی نہیں ہوتے۔ کولیسٹرول کی سطح میتھی دانہ جسم میں موجود برے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے کے حوالے سے بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میتھی دل کی بیماریوں کے لاحق ہونے کے خطرات کو بھی کم کرتا ہے۔جگر کی حفاظت جگر ہمارے جسم میں پائے جانے والے زہریلے مادوں کی صفائی کا کام کرتا ہے۔ بہت زیادہ غیر صحت بخش غذاوں کے استعمال کی وجہ سے ہمارا جگر دباو کا شکار ہوجاتا ہے ،جس کی وجہ سے اسے شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، لیکن میتھی دانہ جگر کو زہریلے مادوں کی صفائی کے حوالے سے مدد فراہم کرتا ہے۔وزن میں کمی متعدد تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کہ روزانہ میتھی دانہ کے استعمال سے جسم میں موجود چربی کو کم کیا جاسکتا ہے۔ میتھی دانہ 2 سے 6 ہفتے تک روزانہ تین مرتبہ 329 ملی گرام کھانے سے بہترین نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔ یہ بھوک کو کم کرتا ہے اور آپ کو یہ احساس دلاتا ہے کہ ابھی آپ کو کچھ کھانے کی ضرورت نہیں ـ