بدھ‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2025 

بغیر بتائے پیسے خرچ کرنا جرم بن گیا‎، شوہر کی بیوی کو بھیانک سزا‎ ، ویڈیو وائرل

datetime 14  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوجرانوالہ( آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک )گوجرانوالہ میں شوہر نے گھر میں موجود رقم بغیر اجازت خرچ کرنے پر بیوی کو بچوں کے سامنے شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق تشدد کا واقعہ ڈی سی کالونی میں10 جون کو پیش آیا، جہاں ملزم عثمان ارشد نے اپنی بیوی کو بچوں اور

ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بچے روتے رہے لیکن ملزم نے بیوی پر تشدد کرتا رہا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عثمان ارشد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بغیر اجازت پیسے خرچ کرنے پر ظالم شوہر نے بیوی کو مار مار اس کا برا حال کر دیا ، بچے چیختے چلاتے رہے ہیں ۔ گوجرانوالہ میںشوہر نے اپنی اہلیہ کو بغیر بتائے رقم خرچ کرنے پر بچوں کے سامنے پیٹھ دیا ۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ۔ واقعہ ڈی سی کالونی میں 10جون کو پیش آیا تھا جہاں عثمان راشد نامی ملزم نے اپنی بیوی کو بچوں اور ملازمہ کے سامنے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔بچے روتےہوئے والد سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کرتے رہےتاہم وہ باز نہ آیا اور بیوی کو پیٹتا رہا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم بیوی کو جوتوں سے مار رہا ہے اور بالوں سے پکڑ کر بھی گھسیٹ رہا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم عثمان ارشد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب گوجرانوالہ ميں پولیس نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر کو گرفتار کر لیا۔متاثرہ خاتون نے شوہر کے خلاف تھانے ميں درخواست دی تھی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ شوہر بیوی کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹتا رہا اور جوتوں سے مارا جبکہ بیٹیاں اور ملازمہ بچانے کی کوشش کرتی رہیں۔شوہر کا دعویٰ ہے کہ اسکی بیوی کا کوئی عاشق ہے اور اس وجہ سے بیوی کو مارا۔



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…