منگل‬‮ ، 29 جولائی‬‮ 2025 

دبئی میں دو پاکستانیوں کی قسمت بدل گئی،بھاری بونس زندگی میں خوشیاں لے آیا

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آن لائن)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں مقیم 2 پاکستانیوں کو ان کے آجر نے 50، 50 ہزار درہم بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پاکستانی دبئی میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ افراد گزشتہ 5 سال سے کمپنی کے ساتھ منسلک ہیں

اور تقریباً 2 ہزار آرڈر کامیابی کے ساتھ ڈلیور کر چکے ہیں جبکہ انھیں دیا جانے والا بونس ان کی ان ہی خدمات کا اعتراف ہے۔ ان میں سے ایک 35 سالہ ڈلیوری مین محمد خرم نے عرب نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب انھیں اپنے بونس سے متعلق کال موصول ہوئی تو اس وقت وہ ڈلیوری پر تھے اور انھیں لگا کہ کوئی ان کے ساتھ مذاق کر رہا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اب یہ اپنے خوابوں کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے۔ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی میں مقیم 2 پاکستانیوں کو ان کے آجر نے 50، 50 ہزار درہم بطور بونس دینے کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ دونوں پاکستانی دبئی میں بطور ڈلیوری بوائے کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب کویت کی حکومت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث غیر ملکیوں کی کویت آمد پر پابندی فی الحال برقرار رہے گی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی آمد پر پابندی کا مقصد ملک کو کورونا وائرس کی نئی شکلوں سے محفوظ رکھنا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ وبا کی عالمی صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ پابندی تاحکم ثانی برقرار رہے گی۔واضح رہے کہ اتوار کو کویت میں کورونا کے انسداد کے لیے کام کرنے والی اعلیٰ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

موضوعات:



کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…