منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لٹر اضافے کا امکان

datetime 13  جون‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق ڈپٹی چیئر مین سینٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ غلط سائن ہوا کیونکہ اس کی شرائط مناسب نہیں تھیں اور اب وہ دوبارہ بات چیت کریں گے۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ شوکت ترین کی جانب سے آئی ایم ایف سے دوبارہ بات چیت

کا فیصلہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور انہیں ایسا کرنا پڑیگا کیونکہ اس کے بغیر پاکستان میں مہنگائی کے اور کچھ نہیں ہوگا۔فیٹف پر بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے حکومت گزشتہ 3 برس میں 4 پوائنٹس حاصل نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے 27 سے 23 پوائنٹ حاصل کرچکے ہیں تاہم ہر مرتبہ کہتے ہیں بلیک لسٹ میں جانے کا ڈر ہے۔سلیم مانڈوی والا نے سوال اٹھایا کہ ایسی کون سی مشکل ہے کہ حکومت 4 پوائنٹ کے حصول میں ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ کی وجہ سے پاکستان میں کاروباری طبقے کو ہر مرحلے میں مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس موضوع پر کوئی بات نہیں کرتا۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ موجودہ وزیر خزانہ شوکت ترین ہی این ایف سی ایوارڈ لے کر آئے تھے اس ضمن میں ان کی کاوششیں گراں قدر تھیں تاہم 7 برس گزر جانے کے باوجود این ایف سی ایوارڈ نہیں لایا گیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شوکت ترین این ایف سی کے معاملے کو اجاگر کریں گے اور صوبوں میں موجود احساس محرومی کو دور کریں گے۔سلیم مانڈوی والا نے صنعت کاروں کے تحفظات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، آٹو موبائل، ٹیلی کام سیکٹرز کے خدشات پر حکومت کو توجہ دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں

کچھ اسٹیل انڈسٹری پر کوئی ٹیکس نہیں جبکہ دیگر بڑی تعداد میں موجود اسٹیل انڈسٹری ٹیکس ادا کرتی ایسے حالات میں ٹیکس ادا کرنے والی انڈسٹری کس طرح مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکے گیں۔سلیم ماونڈوی والا نے کہا کہ اسٹیل سیکٹر میں فیڈرل ایکسائز ٹیکس کو ختم کرکے سیلز ٹیکس عائد کردیا جس کا مطلب ہوا کہ اب وہ بالکل بھی

ٹیکس نہیں دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہر سال ٹیکس کلکشن کی تباہی کی گئی،2019 میں 5.5 ٹیکس کلکشن کی گئی،تین سال بجٹ کاپی پیسٹ ہوتا رہا،بجٹ پیش کر دیا مگر کابینہ نے بجٹ پیش ہی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ 727 بلین کے نئے ٹیکس لگائے جا رہے ہیں،وزیر خزانہ نے انڈائیرکٹ ٹیکس لگا کر تباہی کر دی،آن لائن

چیزیں خریدنے پرٹیکس لگا دیا گیا،جب تک کورونا رہے گا آن لائن نظام چلتا رہے گا، حکومت نے اس پر بھی ٹیکس لگا دئیے جس پر پہلے ٹیکس نہیں لگائے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جس حکومت کو یہ نہیں معلوم کہ ٹیکس کیسے کلیکٹ کرنا ہے وہ بجٹ کیسے بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ پٹرولیم لیوی میں اضافے کی بات کی گئی ہے،آپ بیس روپے فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں اضافے کیلئے تیار ہوجائیں، اس کا غریب عوام پر براہ راست

اثر پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایل این جی بھی 17 فیصد مہنگی ہونے جا رہی ہے، گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے، چینی کی قیمت پہلے ہی ایک سو روپے تک پہنچ چکی ہے، چینی کی قیمت میں 7 روپے جی ایس ٹی لگا دیا گیا ہے،عام آدمی کیلئے مجھے بجٹ میں کوئی چیز کہیں دکھائی نہ دی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی ایکسپورٹ سات سال میں نہیں بڑھی،پیپلز پارٹی کی حکومت آئی تو ہم ایکسپورٹ بڑھائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…